بی جے پی جھوٹی جیت کا جشن منا رہی ہے، اکھلیش یادو
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
سماج وادی پارٹی کے سربراہ نے اپنی سیاسی حکمت عملی واضح کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی اے مطلب 90 فیصد عوام نے خود اپنی آنکھوں سے یہ دھاندلی دیکھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایودھیا کی ملکی پور اسمبلی سیٹ پر ہوئے ضمنی انتخاب میں بی جے پی نے کامیابی حاصل کی ہے۔ بی جے پی کے امیدوار چندر بھانو پاسوان نے یہاں 61710 ووٹ سے انتخاب میں جیت حاصل کی ہے۔ چندر بھانو نے جہاں کُل 146397 ووٹ حاصل کئے جو کہ 60.
اکھلیش یادو نے اپنی سیاسی حکمت عملی واضح کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی اے مطلب 90 فیصد عوام نے خود اپنی آنکھوں سے یہ دھاندلی دیکھی ہے۔ یہ جھوٹی جیت ہے، جس کا جشن بی جے پی کبھی بھی آئینے میں اپنی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر نہیں منا پائے گی۔ پارلیمانی انتخابات میں ایودھیا میں ہوئی پی ڈی اے کی سچی جیت، ان کے ملکی پور کے اسمبلی انتخاب کی جھوٹی جیت پر کئی گنا بھاری ہے اور ہمیشہ رہے گی۔ واضح ہو کہ گزشتہ سال یوپی کی 9 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخاب ہوئے تھے جن میں 7 سیٹوں پر بی جے پی نے جیت حاصل کی جبکہ سماج وادی پارٹی 2 سیٹ پر ہی فتح کا پرچم لہرا سکی۔ حالانکہ پارلیمانی انتخابات میں سماجوادی پارٹی نے انڈیا الائنس کے ساتھ مل کر شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے ریاست میں 43 سیٹوں پر جیت حاصل کی تھی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سماج وادی پارٹی پی ڈی اے بی جے پی حاصل کی
پڑھیں:
صحافیوں پر حملے سماج کے ضمیر پر وار ہیں: مراد علی شاہ
— فائل فوٹووزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صحافیوں پر حملے سماج کے ضمیر پر وار ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے صحافیوں کے خلاف جرائم کی روک تھام کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ آزاد میڈیا کے لیے محفوظ ماحول پیدا کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت آزادی اظہار کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ پہلا صوبہ ہے جہاں صحافیوں کے تحفظ کا جامع قانون نافذ ہے، سندھ کمیشن فار پروٹیکشن آف جرنلسٹس عملی و مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ صحافیوں کے تحفظ کے لیے ٹھوس اور مؤثر اقدامات کیے جارہے ہیں، ڈیجیٹل دنیا میں صحافیوں کے تحفظ کے لیے قانون سازی وقت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آزادیِ صحافت کے بغیر کوئی معاشرہ مکمل نہیں ہوسکتا، صحافیوں پر حملوں میں ملوث عناصر کو ہر گز رعایت نہیں دی جائے گی۔
مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ نفرت انگیز مہمات اور آن لائن ہراسانی کو روکنے کے لیے مربوط حکمتِ عملی بنا رہے ہیں۔ آزاد، محفوظ اور بااعتماد میڈیا کے بغیر جمہوریت کا تصور نامکمل ہے۔