قومی ٹیلنٹ دیکھ کر بھارت بھی ایک دن پاکستان آکر کھیلنے پر مجبور ہوگا، رانا مشہود
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے کہا ہے کہ سیاسی نہیں بلکہ عملی طور پر قومی کھیل کے لیے اقدامات کررہے ہیں، وزیراعظم نے 2025 کو ہاکی کی بحالی کا سال قرار دے رکھا ہے جب کہ ہمارا ٹیلنٹ دیکھ کر بھارت بھی ایک دن پاکستان آکر کھیلنے پر مجبور ہوگا۔
ڈان نیوز کے مطابق لاہور میں کرکٹ کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل ہاکی میلے کی تیاریاں بھی جاری ہیں، جرمن اور ہالینڈ کے معروف ہاکی کلبز 11 فروری کو لاہور پہنچیں گے جب کہ وزیراعظم کی ہدایت پر یوتھ پروگرام کی ٹیم بھی ایکشن میں ہوگی۔
لاہور میں ٹیم کے انتخاب کے لیے جوہر ٹاؤن ہاکی اسٹیڈیم میں ٹرائلز ہوئے، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے ٹرائلز کی نگرانی کی، ٹرائلز میں چاروں صوبوں سے 250 سے زائد نوجوان کھلاڑیوں کی شرکت کی، اسلام آباد اور گلگت کے کھلاڑی بھی اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے پہنچے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے اور چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے وژن کے تحت نوجوانوں کو ہر شعبے میں آگے لارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو انتشار کے بجائے آگے بڑھنے کا موقع دینے سے ملک ترقی کرے گا، سیاسی نہیں بلکہ عملی طور پر قومی کھیل کے لیے اقدامات کررہے ہیں، بھارت بھی ایک دن پاکستان آکر کھیلنے پر مجبور ہوجائےگا۔
ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑیوں کی آمد پربہت خوشی ہے، ہاکی کے نوجوان کھلاڑیوں کو غیر ملکیوں سے کھیلنے کا موقع دے رہے ہیں جب کہ خواجہ جنید فوکل پرسن اور پرویز سنڈھیلا یورپین ہاکی کوآرڈینیٹر ہیں۔
مزیدپڑھیں:علی ظفر کا چیف جسٹس کو خط، کل کا جوڈیشل کمیشن اجلاس ملتوی کرنے کا مطالبہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: یوتھ پروگرام رانا مشہود کے لیے
پڑھیں:
لاہور، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر پنجاب سے ملاقات
گورنر پنجاب نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ قومی ٹیم نے عمدہ کرکٹ کھیلی اور سیریز اپنے نام کی۔ گورنر پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی خاطر سب کو مثبت سوچ کیساتھ ایک ہونا ہے۔ اتحاد و اتفاق کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے کبھی نہ تھی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے اُمور، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہٗ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ قومی ٹیم نے عمدہ کرکٹ کھیلی اور سیریز اپنے نام کی۔ گورنر پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی خاطر سب کو مثبت سوچ کیساتھ ایک ہونا ہے۔ اتحاد و اتفاق کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے کبھی نہ تھی۔ قومی و عسکری قیادت نے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی ہر محاذ پر کامیابیاں سمیٹی ہیں۔