ڈی جی خان کیلئے 5 سال قبل جاری کیے گئے بجٹ کا 77 فیصد خرچ ہی نہ ہوسکا، آڈٹ رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
پنجاب اسمبلی : فوٹو فائل
پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں مالی سال 21-2020 کی آڈٹ رپورٹ پیش کردی گئی جس کے مطابق مالی سال 21-2020 میں ڈی جی خان کیلئے جاری بجٹ کا 77 فیصد استعمال ہی نہ ہو سکا۔
رپورٹ کے مطابق بجٹ جاری ہونے کے باوجود ڈی جی خان میں معمولی نوعیت کے کام بھی نہ ہو سکے، ترقیاتی اسکیموں کے جاری بجٹ کا 98 فیصد بھی خرچ نہ ہوا۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق ناقص منصوبہ بندی سے کئی جاری ترقیاتی اسکیمیں بھی التواء کا شکار ہوگئیں۔ میونسپل کارپوریشن کو 234 ملین روپے جاری ہوئے، 77 فیصد بجٹ خرچ نہیں ہوا۔
رپورٹ کے مطابق مین ہول بند کرنے اور مشینری خریدنے کا بجٹ بھی مکمل استعمال نہ ہوسکا۔ جاری بجٹ خرچ نہ کرنا بےانتظامی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
آئمہ کرام کی رجسٹریشن کیلئے کوئی قواعد و ضوابط جاری نہیں کیے، محکمہ داخلہ
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ آئمہ مساجد و علماء کرام کی رجسٹریشن اور خطبہ جمعہ کیلئے اجازت نامہ بارے جھوٹی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپوں میں چلنے والی خبر حقائق کے منافی اور گمراہ کن ہے، عوام الناس اور علمائے کرام ایسے جھوٹے پروپیگنڈا پر توجہ نہ دیں۔ اسلام ٹائمز۔ آئمہ کرام کی رجسٹریشن کے معاملے پر سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا جاری ہے، جس کی حکومت پنجاب نے واضح تردید کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جعلی پروپیگنڈا پر حکومت پنجاب کی واضح تردید آگئی ہے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق حکومت پنجاب نے آئمہ کرام کی رجسٹریشن کیلئے کوئی قواعد و ضوابط جاری نہیں کیے۔ آئمہ مساجد و علماء کرام کی رجسٹریشن اور خطبہ جمعہ کیلئے اجازت نامہ بارے جھوٹی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپوں میں چلنے والی خبر حقائق کے منافی اور گمراہ کن ہے، عوام الناس اور علمائے کرام ایسے جھوٹے پروپیگنڈا پر توجہ نہ دیں۔