محنت کشوں کو مہنگائی سےبچایا جائے‘ شکیل شیخ
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ، سینئر نائب صدر تشکیل احمد صدیقی، جنرل سیکرٹری محمد عمر شر، سینئرجوائنٹ سیکرٹری طاہر محمود بھٹی، حیدرآباد زون کے صدر عبد القیوم بھٹی، سینئر نائب صدر مبین راجپوت، جنرل سیکرٹری اعجاز حسین، انفارمیشن سیکرٹری محمد احسن شیخ اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ممبران پارلیمنٹ جو غریب عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر اسمبلیوں میں جاتے ہیں اور پھر محنت کشوں کو فراموش کر کے اپنی مراعات اور اختیارات میں اضافہ کے لیے تمام پارٹیوں کے ممبران مشترکہ طور پر ایک دوسرے کا تحفظ کرتے ہیں اس کی تازہ مثال یہ ہے کہ حال ہی میں ارکان پارلیمنٹ کے تمام ارکان اور صوبائی اسمبلیوں نے اپنی تنخواہوں اور مراعات میں سینکڑوں فیصد اضافہ کرلیا ہے اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ ملک کی تمام سیاسی پارٹیاں آپس میں اپنے مفادات میں یکجا ہیں لیکن اگر ملک کے محنت کشوں ،غریب عوام جو کہ مہنگائی اور یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی کی وجہ سے فاقہ کشی میں مبتلا ہیں اور آئے دن غریب عوام اور محنت کش طبقہ خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں لیکن ملک کے تمام ممبران اسمبلی کی آنکھوں پر اختیارات کی پٹی بندی ہوئی ہے شکیل احمد شیخ نے کہا کہ حکومت فوری طور پر ممبران اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات ختم کر کے اس کے پیسے کو عوام کے لیے مہنگائی کم کرنے میں استعمال کیا جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب کو مہنگائی میں کمی پر مبارکباد کس نے دی؟
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز— فائل فوٹووزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان صوبائی اسمبلی عارف محمود گل اور آغا علی حیدر نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں سیاسی امور اور صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو مہنگائی میں کمی پر مبارکباد دی۔
پنجاب بھر میں جدید ترین آٹو میٹڈ ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
ارکان اسمبلی نے پنجاب میں سب سے زیادہ پراجیکٹ کی کامیاب لانچنگ پر بھی مریم نواز کو مبارکباد دی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں اور بہتری لانا میرا خواب ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پنجاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کرچکے ہیں۔