میرنبی بخش ٹائون سے2موٹرسائیکلیں چوری
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) میر نبی بخش ٹاؤن سے دو موٹر سائیکلیں چوری کرلی گئیں۔ ذرائع کے مطابق تھانہ پنیاری کی حدود میر نبی بخش ٹاؤن عبدالقیوم ولدنصر اللہ کے گھر کے باہر سے ڈیلکس موٹر سائیکل چوری کرلی جبکہ اسی علاقے میں سہیل قریشی ولد جمیل قریشی کے گھر کے باہر سے کھڑی گاڑی سپر سٹار موٹر سائیکل نامعلوم چور لے گئے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
شاداب خان نے پی ایس ایل میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی
اسلام آباد یونائیٹڈکےکپتان شاداب خان نے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی۔لیگ اسپنر شاداب خان نے ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا۔ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان شاداب خان کا پی ایس ایل میں 100 واں شکار بنے۔شاداب خان نے 88 اننگز میں 100 وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا ہے۔شاداب خان پی ایس ایل میں 100 وکٹیں لینے والے چوتھے بولر ہیں۔ ان سے قبل حسن علی، وہاب ریاض اور شاہین آفریدی بھی وکٹوں کی سنچری کرچکے ہیں۔