ٹنڈوجام ،واپڈاحکام کا بجلی کے بقایا جات کی وصولی کیلیے آپریشن
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت )وفاقی حکومت اور وزیر توانائی کی ہدایات پر واپڈا حکام نے ٹنڈو جام میں بجلی چوری اور بقایا بلوں کی وصولی کے لیے آپریشن ایکسیئن فاروق تنیو ایس ڈی او انیس الرحمٰن تھیہم واپڈا عملے، پاکستان رینجرز اور پولیس کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں، جن میں میر کالونی، ریلوے پھاٹک، المدینہ کالونی اور دیگر شامل ہیں، میں چھاپے مارے کارروائی کے دوران بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے، متعدد غیر قانونی کنکشن منقطع کر دیے گئے، جبکہ بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر بھی کارروائی عمل میں لائی گئی کئی افراد کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ صرف ایک دن میں لاکھوں روپے بقایا بلوں کی مد میں وصول کیے گئے۔ واپڈا حکام کا کہنا تھا کہ بجلی چوری ایک قومی جرم ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بجلی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔ بجلی چوروں کو سختی سے خبردار کیا گیا کہ وہ فوری طور پر غیر قانونی کنکشن ختم کریں اور بجلی کے استعمال کے لیے قانونی طریقہ اپنائیں، بصورت دیگر ان کے خلاف مزید سخت قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ بجلی کے بل وقت پر ادا کریں اور غیر قانونی کنکشن سے گریز کریں تاکہ بجلی کا نظام بہتر ہوسکے اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ان علاقوں میں کیا کائے گا جہاں پر بجلی کی چوری نہیں ہو گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بجلی چوری کہ بجلی بجلی کے بلوں کی
پڑھیں:
ضلع بنوں میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن،چھ خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا
بنوں ( نیوز ڈیسک)سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بنوں میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطا بق
آپریشن کے دوران خوارج کے مقام پر موثر انداز میں کارروائی کی اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چھ خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا، جبکہ چار خوارج زخمی ہوئے۔
علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
مزیدپڑھیں:بھارتی فضائیہ بھی بوکھلاہٹ کا شکار، اپنی ہی آبادی کو نشانہ بنا ڈالا،بھاری جانی مالی نقصان