راولپنڈی،ٹریفک اہلکار بغیر ہیلمنٹ پہنے موٹرسائیکل سواروں کے چالان کاٹ رہے ہیں.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاکستان کے یومِ آزادی پر مودی کا نفرت انگیز پیغام( نام لیے بغیر وطن عزیز کیخلاف ہرزہ سرائی)

یہ دن اُس المناک دور کو یاد کرنے کا موقع ہے جب تاریخ کے ایک افسوسناک باب میں لاکھوں افراد بے گھر ہوئے
بھارتی وزیراعظم نے جشن آزادی کے دن کو ( Partition Horrors Remembrance Day )کا نام دے دیا

پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے نفرت انگیز پیغام سامنے آیا جس میں پاکستان کا نام لیے بغیر وطن عزیز کیخلاف ہرزہ سرائی کی گئی۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں نریندر مودی نے پاکستان کے جشن آزادی کے دن کو پارٹیشن ہاررز ریمیمبرینس ڈے (Partition Horrors Remembrance Day) کا نام دیا اور لکھا کہ یہ دن اُس المناک دور کو یاد کرنے کا موقع ہے جب تاریخ کے ایک افسوسناک باب میں لاکھوں افراد بے گھر ہوئے اور جنہوں نے شدید تکلیف کا سامنا کیا تھا۔مودی کا کہنا ہے کہ یہ دن ان لوگوں کے حوصلے اور جرات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے بھی ہے جنہوں نے ناقابلِ تصور نقصان برداشت کیا، لیکن اس کے باوجود ایک نئی شروعات کرنے کا حوصلہ پیدا کیا۔نریندر مودی نے مزید لکھا کہ تقسیم سے متاثرہ کئی افراد کو نہ صرف نئی زندگیاں ملیں بلکہ نمایاں کامیابیاں بھی حاصل کیں، یہ دن اس بات کی یاد دہانی بھی ہے کہ ہمیں اپنے ملک کو جوڑنے والے ہم آہنگی کے رشتوں کو مزید مضبوط بنانے کی مسلسل ذمہ داری ادا کرنی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • * قیصر احمد شیخ کی جانب سے جشن آزادی پاکستان کے موقع پرہزاروں موٹر سائیکل سواروں کو 5 لیٹر پیٹرول کا تحفہ
  • پاکستان کے یومِ آزادی پر مودی کا نفرت انگیز پیغام( نام لیے بغیر وطن عزیز کیخلاف ہرزہ سرائی)
  • لاہور میں موٹرسائیکل سوار لڑکی پر نامعلوم شخص کا تشدد
  • مٹیاری: ٹریلر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق
  • راولپنڈی: چہلم کا سیکیورٹی پلان جاری، 4 ہزار اہلکار فرائض انجام دینگے
  • چنیوٹ ، جشن آزادی پر وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ کا موٹرسائیکل سواروں کو مفت پیٹرول کا تحفہ
  • کراچی میں شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی
  • یوکرین نے اپنی شمولیت کے بغیر کسی بھی معاہدے کے امکان کو مسترد کردیا
  • کسی کو تکلیف پہنچائے بغیر یکجہتی کے ساتھ آزادی کا جشن منائیں، اعجاز اسلم کا نوجوانوں کو مشورہ
  • کرغیز کوہ پیما کا بڑا کارنامہ، بغیر آکسیجن ماسک K2 سر کر لیا