صدر مملکت کی ترک ہم منصب سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
استنبول(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترک ہم منصب سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے دورہ پرتگال کے دوران ترکیہ میں مختصر قیام کیا، صدر مملکت اور ترک صدر رجب طیب اردگان میں ملاقات استنبول ایئر پورٹ پر ہوئی، ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فدان نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔
ترک صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کے دوران دونوں صدور کے درمیان خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا، دونوں صدور نے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
حکومت اور سرکاری ملازمین میں مذاکرات کامیاب، آج کا احتجاج اور دھرنا موخر
یاد رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اظہار افسوس کیلئے اس وقت پرتگال کے دورے پر ہیں۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: صدر مملکت
پڑھیں:
سعودی وزیر خارجہ کانائب وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ،خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر خارجہ نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ، دونوں رہنمائوں کے درمیان علاقائی اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا،اسحاق ڈارنے بھارت کے یکطرفہ اقدامات پر قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وہ بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہیں،کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
دونوں ممالک نے علاقائی صورتحال پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔