وزیراعظم شہبازشریف آج 2 روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہوں گے
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
وزیراعظم شہبازشریف آج 2 روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہوں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر آج متحدہ عرب امارات روانہ ہوں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر یو اے ای کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت کابینہ کے دیگر ارکان بھی وزیراعظم کے ہمراہ جائیں گے، وزیراعظم ورلڈ گورنمنٹس سمٹ سے خطاب کریں گے، اقتصادی ترقی، ڈیجیٹل تبدیلی اور گورننس اصلاحات کیلئے پاکستان کے ویژن کو اجاگر کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی یو اے ای قیادت کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی ہوں گی۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا مارچ 2024 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد متحدہ عرب امارات کا یہ دوسرا دورہ ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: متحدہ عرب امارات
پڑھیں:
نہروں کا معاملہ ، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2 مئی کو طلب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس دو مئی کو طلب کر لیا۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق یہ مشترکہ مفادات کونسل کا 52 واں اجلاس ہو گا ، جس کی صدارت وزیراعظم کریں گے ، مشترکہ مفادات کونسل سیکرٹریٹ نے اجلاس کی طلبی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ ، وفاقی وزرا، وفاقی سیکرٹریز اور چیف سیکرٹریز کو دعوت دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نے متنازع نہروں کا منصوبہ مشترکہ مفادات کونسل لے جانے کا اعلان کرتے ہوئے دو مئی کو اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی اور سندھ کے عوام کے تحفظات سننے اور اقدامات کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا تھا۔
اسرائیل کے وسطی علاقوں میں جنگلاتی خوفنا ک آگ بھڑک اٹھی، یروشلم اور تل ابیب ہائی الرٹ، ہنگامی انخلا کے احکامات جاری
مزید :