لیبیا میں 65 مسافروں کی کشتی الٹ گئی، پاکستانی بھی سوار تھے، ترجمان دفتر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
لیبیا کے ساحل کے قریب بحری حادثہ پیش آیا ہے۔ 65 مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی۔ حادثے میں پاکستانی شہری بھی متاثر ہوئے ہیں۔ طرابلس میں پاکستانی سفارتخانے نے بھی حادثے کی تصدیق کی ہے۔
مزید پڑھیں: مراکش کشتی حادثہ: مسافر کیسے مرے، آنکھوں دیکھا حال
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حادثہ لیبیا کے شہر زوایہ کے شمال مغرب میں مرسا ڈیلا کے قریب پیش آیا۔ پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم زوایہ اسپتال پہنچ گئی ہے، جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی متاثرین کی تفصیلات جاننے کے لیے سفارتخانہ مزید معلومات اکٹھی کر رہا ہے۔ وزارت خارجہ کا کرائسس مینجمنٹ یونٹ متحرک اور صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
مزید پڑھیں: مراکش کشتی حادثہ، 13 ہلاک پاکستانیوں کی شناخت مکمل
حادثے سے متعلق کسی بھی معلومات کے لیے دیے گئے نمبرز پر رابطہ کیا جاسکتا ہے:
03052185882(WhatsApp)
+218913870577(Cell)
+218 91-6425435(WhatsApp)
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستانی سفارتخانہ دفتر کارجہ لیبا کشتی حادثہ لیبیا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستانی سفارتخانہ دفتر کارجہ لیبا کشتی حادثہ لیبیا
پڑھیں:
قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں،بھارت کا پاک سعودی معاہدے پر ردِعمل
بھارت نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اسٹریٹجک دفاعی معاہدے پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ حکومت سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اس پیشرفت سے آگاہ تھی۔بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدے پر دستخط کی رپورٹس دیکھی ہیں، حکومت اپنی قومی سلامتی کے ساتھ ساتھ خطے اور عالمی استحکام پر اس معاہدے کے اثرات کا جائزہ لے گی۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت اپنی قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔