لیبیا میں پاکستانی شہریوں کو لیجانے والی ایک اور کشتی حادثے کا شکار ہو گئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
لیبیا میں پاکستانی شہریوں کو لیجانے والی ایک اور کشتی حادثے کا شکار ہو گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز
لیبیا میں پاکستانی شہریوں کو لے جانے والی ایک اور کشتی حادثے کا شکار ہو گئی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے لیبیا میں ایک اور کشتی حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لیبیا کے ساحل کے قریب پاکستانی شہریوں کو لے جانے والی کشتی حادثے کا شکار ہوئی ہے۔
لیبیا میں پاکستانی سفارتخانے کے مطابق 65 مسافروں کو لے جانے والی کشتی مرسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب الٹی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ طرابلس میں پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم زاویہ اسپتال روانہ کر دی گئی ہے، پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم مقامی حکام کی معاونت کرے گی۔
وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کرائسز مینجمنٹ یونٹ متحرک کر دیا گیا ہے اور کشتی حادثے میں متاثرہ پاکستانیوں کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین مصنوعی ذہانت میں تمام فریقوں کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے ، چینی وزارت خارجہ اسلام آباد میں وکلا کا احتجاج، ریڈ زون کے داخلی راستے بند، پولیس، وکلا میں جھڑپ انسداد دہشتگردی عدالت سے عمر ایوب اور زرتاج گل کی ضمانتوں میں توسیع مودی کا 3 روزہ دورہ پیرس، پاکستانی فضائی حدود میں سفر اللہ تعالیٰ نے تیزی سے گڑھے میں گرتے ملک اور قوم کو بچا لیا، نواز شریف نئے ججز کی تعیناتی: چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا وزیراعظم شہبازشریف آج 2 روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہوں گےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستانی شہریوں کو لیبیا میں پاکستانی ایک اور کشتی حادثے کشتی حادثے کا شکار
پڑھیں:
کراچی: بس حادثے میں پکنک پر جانے والے ایک ہی خاندان کے 15 افراد زخمی
کراچی:شاہ لطیف کے علاقے لانڈھی رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب نیشنل ہائی وے پر بس اور ٹینکر کے درمیان آگے نکلنے کی دوڑ کے دوران ٹریفک حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
ایدھی ترجمان کے مطابق واٹر ٹینکر بس سے آگے نکلنے کے لیے عقب سے ہارن بجا رہا تھا اور بس کو پش بھی کر رہا تھا، اسی دوران تیز رفتار بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بس میں سوار افراد ادھر ادھر جا گرے جبکہ متعدد خواتین اور بچوں کے سر لوہے کی سیٹوں سے ٹکرا کر پھٹ گئے۔
ایدھی رضا کار ڈرائیور ساجد پٹھان اور عابد رشید نے بتایا کہ بس میں سوار افراد اورنگی ٹاؤن کے رہائشی اور ایک ہی خاندان کے افراد تھے جو پکنک منانے کلری جھیل جا رہے تھے، ابتدائی طور پر زخمیوں نے اسپتال جانے انکار کر دیا تھا تاہم پولیس اور ایدھی کے رضاکاروں کے سمجھانے پر مرہم پٹی کرانے کے لیے اسپتال جانے پر رضا مند ہوگئے۔
مجموعی طور پر 15 سے زائد افراد زخمی ہوئے تاہم علاج و معالجے کے لیے 6 افراد جو زیادہ زخمی تھے وہ اسپتال لائے گئے، اسپتال لائے جانے والے زخمیوں کی شناخت 48 سالہ مختار احمد، 25 سالہ مہتشم حسین، 18 سالہ نوید حسین، 20 سالہ عظیم شاکر، 20 سالہ نقاش ، 26 سالہ گلشن، 30 سالہ فرحان ولد قادر حسین اس کا بہن 20 سالہ سحر اس کا چھوٹا بھائی 17 سالہ محمد ارمان اور ان کے والد 58 سالہ قادر حسین کے ناموں سے کی گئیں۔
زخمی ہونے والی بیشتر خواتین نے بھی علاج و معالجے کے لیے اسپتال آنے سے انکار کر دیا تھا اور وہ بزد تھیں کہ انہیں ان کے گھر پہنچا دیا جائے، پولیس کے مطابق حادثے کا ذمے دار ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔