صدر مملکت آصف زرداری لزبن پہنچ گئے، ترکیہ میں مختصر قیام، پرنس رحیم آغا خان سے تعزیت کرینگے
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
لزبن ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر مملکت آصف علی زرداری پرتگال کے دارالحکومت لزبن پہنچ گئے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا اور 50 ویں امام پرنس رحیم آغا خان سے ان کے والد پرنس کریم آغا خان کی وفات پر اظہار افسوس کریں گے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق آصف علی زرداری نے دورہ پرتگال کے موقع پر ترکیہ میں مختصر قیام کیا جہاں ترک صدر طیب اردگان سے ملاقات کی، دونوں صدور کی ملاقات استنبول ایئرپورٹ پر ہوئی، دونوں رہنماو¿ں نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
علاوہ ازیں گزشتہ روز پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا 49 ویں امام شاہ کریم الحسینی(آغا کریم خان) کی وفات پر تعزیت کی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امام رحیم آغا خان سے ملاقات کر کے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔
انہوں نے برطانیہ سے پرتگال آئے ہوئے پارلیمنٹیرین کے وفد سے بھی ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے اقدامات پر غور کیا۔
سپیشل افرادکیلئے وزیراعلیٰ کے سپیشل اقدامات، معاون آلات کی فراہمی کے پراجیکٹ کا آغاز، درخواستوں کی وصولی شروع
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
صدرمملکت سے آسٹریا کی سبکدوش ہونے والی سفیر کی ایوانِ صدر میں الوداعی ملاقات،آصف علی زرداری نے باہمی تعلقات کے فروغ میں اینڈریا وکے کی خدمات کو سراہا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری سے آسٹریا کی سبکدوش ہونے والی سفیر اینڈریا وِکے نے ایوانِ صدر میں الوداعی ملاقات کی، صدرِ مملکت نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں سفیر کی خدمات کو سراہا۔ ایوانِ صدر کے پریس وِنگ سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔ صدرِ مملکت نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں آسٹرین سفیر کی خدمات کو سراہا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان آسٹریا کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، دو طرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ آسٹریا کے سرمایہ کار پاکستان کے سیاحتی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، پاکستان آسٹریا کی الپائن ٹوورازم میں مہارت سے استفادہ کر سکتا ہے ۔ صدر مملکت نے کہا کہ آسٹریا کی کمپنیاں پاکستان کے تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین کی خدمات سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ انہوں نے آسٹریا کے صدر کے لیے نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا۔ صدر مملکت نے سبکدوش سفیر اینڈریا وِکے کو ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے مکمل کرنے پر مبارکباد بھی دی ۔\932