نیشنل اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کی تیاریاں مکمل، صدر مملکت افتتاح کریں گے، شائقین کا داخلہ مفت
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
نیشنل اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کی تیاریاں مکمل، صدر مملکت افتتاح کریں گے، شائقین کا داخلہ مفت WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز
کراچی (آئی پی ایس )نیشنل اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل ہونے کے بعد رنگا رنگ افتتاح کل ہوگا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ذاتی مانیٹرنگ جاری ہے، ورکرز کی دن رات محنت کی وجہ سے یہ منصوبہ 120روز میں مکمل ہوا ۔ تقریب میں معروف گلوکار شفقت امانت علی اور ساحر علی بگا اور دیگر اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔
آتش بازی اور لائٹس شو کا شاندار مظاہرہ بھی ہوگا، عوام کے لیے داخلہ مفت ہوگا۔اس سے قبل 28 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کے تعمیراتی کاموں کا آغاز کیا گیا تھا، پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ وہ پوری ٹیم کی محنت کو سراہتے ہیں، نیشنل اسٹیڈیم کی تعمیر میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں جن میں پویلین عمارت کی مکمل دوبارہ تعمیر، ہر انکلوژر میں نئی کرسیاں، جدید ایل ای ڈی لائٹس، جدید اسکور اسکرینز اور شائقین کے بہتر ویو کے لیے جنگلے ختم کیے گئے ہیں۔
تمام ہاسپٹیلیٹی باکسز کی تزئین و آرائش کی گئی ہے، نئی رنگ روڈ اور پیڈسٹرین برج کی تعمیر کی گئی ہے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تعمیر میں حصہ لینے والے تمام مزدوروں، اور پی سی بی کی پوری ٹیم کی محنت کو سراہتا ہوں۔ اس نئے اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ اور کھلاڑیوں کے لیے عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں اور چیمپئنز ٹرافی کے دوران کھلاڑیوں کو بہترین سہولتیں فراہم کریں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرصوابی جلسہ: پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کارکنوں کی کم تعداد سے ناخوش،غیر رسمی ملاقاتوں میں تنقید:ذرائع صوابی جلسہ: پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کارکنوں کی کم تعداد سے ناخوش،غیر رسمی ملاقاتوں میں تنقید:ذرائع جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کے 6 ججز کے ناموں کی منظوری دے دی اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان سے اہم ذمہ داریاں واپس لے... صدر مملکت آصف زرداری لزبن پہنچ گئے، پرنس رحیم آغا خان سے تعزیت کرینگے عمران خان کا آئندہ ہفتے آرمی چیف کو ایک اور خط لکھنے کا اعلان پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آئے گا، ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نیشنل اسٹیڈیم کی
پڑھیں:
وزیر خزانہ کی امارات کے وزیر مملکت برائے مالی امور سے ملاقات
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے مالی امور محمد بن ھادی الحسینی سے ملاقات کی۔
واشنگٹن میں ہوئی اس ملاقات میں وزیر خزانہ نے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب کو پاکستان کے معاشی اشاریوں، حالیہ فِچ کی طرف سے خودمختار کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اور حکومت کے نجکاری کے ایجنڈے سے آگاہ کیا۔
انہوں نے مفاہمتی یادداشتوں کو عملی معاہدوں میں بدلنے کی ضرورت پر زور دیا اور کرپٹو کرنسی کے ضابطہ کار سے متعلق متحدہ عرب امارات کے تجربے سے فائدہ اٹھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
وزیر خزانہ نے متحدہ عرب امارات کے وزیر مالیات کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔