عمران خان کا آئندہ ہفتے آرمی چیف کو ایک اور خط لکھنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے آئندہ ہفتے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ایک اور کھلا خط لکھنے کا اعلان کیا ہے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی نے صوابی جلسے پر عوام کو خراج تحسین پیش کیا ہے.
علیمہ خان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو بانی نے پیغام دیا ہے ترسیلات زر چوروں کو نہ بھجیں. بانی نے کہا اسٹیبلشمنٹ خود انہیں نواز شریف اور زرداری ہی کرپشن کی فائلیں دیتی رہی. بانی نے اوورسیز پاکستانیوں کو جمہوریت کے ساتھ کھڑا ہونے کا پیغام دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی نے کہا میں اپنے کیسز کا سامنا کرونگا. انہی ججز کے سامنے کرونگا، بانی نے کہا ہے میں کوئی ڈیل نہیں کرونگا. آرمی چیف کو خط ڈیل کیلئے نہیں بلکہ سمجھانے کیلئے لکھا تھا. بانی نے آرمی چیف کو خط اس لئے لکھا کیونکہ فوج اور عوام کے فاصلے بڑھ رہے ہیں۔علیمہ خان نے کہا کہ بانی نے کہا دہشت گردی کے خلاف قوم اور فوج کو ایک ساتھ ہونا پڑے گا. عمران خان نے کہا کہ آئندہ ہفتے ایک اور خط لکھنے جارہے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی عمران خان کا ایک خط ان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پوسٹ کیا گیا تھا. اپنے خط میں عمران خان نے لکھا ہے کہ ”میں نے ملک و قوم کی بہتری کی خاطر نیک نیتی سے آرمی چیف (آپ) کے نام کھلا خط لکھا، خط کا مقصد فوج اور عوام کے درمیان دن بدن بڑھتی ہوئی خلیج کو کم کیا جاسکے مگر خط کا جواب انتہائی غیر سنجیدگی اور غیر ذمہ داری سے دیا گیا۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بانی نے کہا ہے کہ بانی نے نے کہا کہ
پڑھیں:
امریکہ کی اہم شخصیت نے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر دیا
امریکی کانگریس کے رکن جیک برگمین Jack Bergman نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں جیک برگمین نے کہا کہ پاکستان کے دورے اور وہاں رہنماؤں سے رابطے کے بعد وہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ دہرا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کی شراکت داری جمہوریت، انسانی حقوق اور معاشی خوشحالی جیسی مشترکہ اقدار پر قائم ہے، آئیے آزادی اور استحکام کے لیے مل کر کام کریں۔
یاد رہے کہ ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے جیک برگمین نے اپریل کے وسط میں دورہ پاکستان کے دوران سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی تھیں۔پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں نے سوشل میڈیا پر جیک برگمین پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی رہنماؤں سے ملاقاتوں کے دوران انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ کیوں نہیں کیا۔