UrduPoint:
2025-11-23@23:36:45 GMT

جنوری میں ترسیلات زر میں کمی

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT

جنوری میں ترسیلات زر میں کمی

لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 10 فروری 2025ء ) جنوری میں ترسیلات زر میں کمی ، 2025 کے پہلے ماہ میں کروڑوں ڈالرز کم موصول ہوئے، رواں مالی سال کے 7 ماہ میں ترسیلات کا مجموعی حجم 20 ارب 80 کروڑ ڈالرز ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق دسمبر 2024 کے مقابلے میں جنوری 2025 میں ترسیلات زر کی مد میں کروڑوں ڈالرز کم رقوم موصول ہوئی۔ دسمبر 2024 کے دوران بیرون ممالک مقیم پاکستان کی جانب سے 3 ارب 8 کروڑ ڈالرز کی رقوم بھیجی گئی تھیں۔

جبکہ جنوری 2025 میں بیرون ممالک سے موصول ہونے والی رقوم کا حجم 8 کروڑ ڈالرز کی کمی سے 3 ارب ڈالرز رہا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، مالی سال 2025 کے پہلے سات ماہ (جولائی تا جنوری) کے دوران مجموعی طور پر 20.

8 ارب ڈالر کی ترسیلاتِ زر موصول ہوئیں جو گزشتہ مالی سال 2024 کی اسی مدت کے دوران موصول شدہ 15.8 ارب ڈالر کے مقابلے میں 31.7 فیصد زیادہ ہیں۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری اعلامیے کے مطابق جنوری 2025ء کے دوران ترسیلاتِ زر زیادہ تر سعودی عرب (728.3 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (621.7 ملین ڈالر)، برطانیہ (443.6ملین ڈالر) اور ریاست ہائے متحدہ امریکا (298.5 ملین ڈالر) سے آئیں۔
                                                                     

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے میں ترسیلات کے دوران

پڑھیں:

محسن نقوی کی جانب سے پی ایس ایل فرنچائزز کے لیے مالی انعامات کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ محسن نقوی نے پی ایس ایل ٹیم مالکان کے لیے بڑا اعلان کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اعلان کیا کہ فاتح ٹیم کے ساتھ ساتھ فرنچائز کے مالک کو بھی انعامی رقم ملے گی۔ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کی چیمپئن ٹیم کے مالک کو 5 لاکھ ڈالرز جبکہ رنرز اپ ٹیم کے مالک کو 3 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔ اس کے ساتھ جو پی ایس ایل فرنچائز کا مالک سب سے زیادہ کرکٹ ڈیویلپمنٹ پر کام کرے گا، اس کو 2 لاکھ ڈالرز انعام دیا جائے گا۔ پی سی بی سربراہ کے مطابق یہ اقدامات پاکستان کرکٹ کو نئی بلندیوں کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد دیں گے۔دوسری جانب پی ایس ایل کی فاتح ٹیم کو ملنے والی 5 لاکھ ڈالرز کی رقم میں بھی اضافہ متوقع ہے۔ ٹیم کو ملنے والی رقم کھلاڑیوں، سپورٹ اسٹاف اور دوسرے متلعقہ لوگوں میں تقسیم ہوتی ہے۔ اب چئیرمین پی سی بی کی طرف سے اعلان کردہ 5 لاکھ، 3 لاکھ اور 2 لاکھ ڈالرز انعام پر صرف ٹیم ملکان کا ہی حق ہوا کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ٹریوس ہیڈ کی سنچری سے کرکٹ آسٹریلیا کو کئی ملین ڈالرز کا نقصان
  • سیالکوٹ؛ شادی کے دوران ڈالر، یورو اور پاؤنڈ کی بارش، ویڈیو وائرل
  • سیالکوٹ؛ شادی کے دوران ڈالر، یورو اور پاؤنڈ کی بارش
  • ڈیلی میل کے مالک کا حریف اخبار ’ٹیلیگراف‘ خریدنے کیلئے 65 کروڑ ڈالر کا معاہدہ
  • ’’امریکہ‘‘ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر میں نیلام ہو گیا
  • سونے سے بنا فعال ٹوائلٹ 1 کروڑ 20 لاکھ ڈالر میں نیلام
  • سونے سے تیار کردہ فعال ٹوائلٹ 1.2 کروڑ ڈالر میں فروخت
  • دنیا کی سب سے قیمتی کامک بک: سپر مین نمبر 1 لاکھوں ڈالرز میں نیلام
  • محسن نقوی کی جانب سے پی ایس ایل فرنچائزز کے لیے مالی انعامات کا اعلان
  • منگھو پیر میں فیکٹری مالک کو 10 کروڑ روپے بھتے کی پرچی موصول