غزہ جنگ بندی معاہدہ خطرے میں پڑ گیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
حماس مذاکرات کار کے مطابق ٹرمپ کے غزہ منصوبے کے بعد جنگ بندی کیلئے امریکی گارنٹی برقرار نہیں رہی ہے۔ خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ثالثوں نے امریکا سے مرحلے وار معاہدے کا تسلسل برقرار رکھنے کا اشارہ ملنے تک بات چیت موخر کر دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مصری سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے ثالث کاروں کو معاہدہ ختم ہونے کا خدشہ ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق حماس نے کہا تھا امریکا جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کے لیے سنجیدہ نہیں ہے، جبکہ حماس نے تا حکم ثانی قیدیوں کی رہائی موخر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ حماس مذاکرات کار کے مطابق ٹرمپ کے غزہ منصوبے کے بعد جنگ بندی کے لیے امریکی گارنٹی برقرار نہیں رہی ہے۔ خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ثالثوں نے امریکا سے مرحلے وار معاہدے کا تسلسل برقرار رکھنے کا اشارہ ملنے تک بات چیت موخر کر دی ہے۔ خبر ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ دوحہ میں غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے لیے بات چیت ہو رہی تھی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: خبر ایجنسی کہنا ہے کہ
پڑھیں:
نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کے گرفتار 7 افسران نے استعفیٰ دیدیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:۔ نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے سات گرفتار افسران نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے، جو وزارت داخلہ کو موصول ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے نے یہ استعفے دو روز قبل وزارت داخلہ کو بھجوائے تھے، تاہم اب تک ان کی منظوری نہیں دی گئی۔
گزشتہ ہفتے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے این سی سی آئی اے کے آٹھ افسران کے خلاف کرپشن کے الزامات پر مقدمہ درج کیا تھا۔ گرفتار افسران میں ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور سب انسپکٹرز شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق استعفوں کے بعد وزارت داخلہ جلد کارروائی کرے گی تاکہ ادارے میں شفافیت اور ذمہ داری کے تقاضے پورے کیے جا سکیں۔