کراچی، لانڈھی کے قریب مال بردار ٹرکوں کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے علاقے لانڈھی چھ کے قریب صبح سویرے نامعلوم ملزمان نے دو مال بردار ٹرکوں کو آگ لگا دی۔
آگ لگنے کے باعث ایک ٹرک کا اگلا حصہ جل کر تباہ ہوگیا، جبکہ دوسرے ٹرک کو بروقت کارروائی کے ذریعے بچا لیا گیا۔ فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی جائے وقوعہ پر روانہ کی گئی، اور آگ پر قابو پالیا گیا۔
ایس ایچ او لانڈھی ملک سلیم کے مطابق پولیس نے ملزمان کو فرار ہوتے ہوئے دیکھ کر ہوائی فائرنگ کی، جس کے بعد وہ موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس ملزمان کے خلاف کارروائی کر رہی ہے اور تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس واردات میں ملوث افراد کا سراغ لگایا جا سکے۔
ایس ایچ او ملک سلیم نے مزید بتایا کہ آگ لگانے کا واقعہ جان بوجھ کر کیا گیا ہے اور ملزمان کے خلاف سخت قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: حملے کی منصوبہ بندی ناکام، ایس آر اے کے انتہائی مطلوب 2 دہشتگرد گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی:۔ کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مچھر کالونی سے سندھ ریپبلکن آرمی (ایس آر اے) کے دو انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ہینڈ گرنیڈ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔
ایس ایس پی سی ٹی ڈی عرفان بہادر کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی میں کی گئی، جس کے نتیجے میں گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت سرمد علی رضا اور غنی اللہ عرف غنی امان چانڈیو کے ناموں سے ہوئی۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دونوں ملزمان ایس آر اے کے انتہائی مطلوب گروہ سے تعلق رکھتے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے۔
ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار دہشت گرد طلبہ کو ایس آر اے میں بھرتی کرنے اور دہشت گردی کی ترغیب دینے میں بھی ملوث تھے۔ حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف دہشت گردی، بارودی مواد رکھنے اور حملوں کے کئی مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مزید تحقیقات دوران اہم انکشافات متوقع ہیں، جبکہ دونوں ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے متعلقہ تحقیقاتی شعبے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔