اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سنٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں متفرق مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کی درخواست پر سماعت عدالت نے بشریٰ بی بی کو راولپنڈی کے10مقدمات میں شامل تفتیش  کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ دوران سماعت بشریٰ بی بی نے تحریری جواب پولیس کے تفتیشی افسران کو دے دیئے ہیں۔ بشریٰ بی بی نے تحریری بیان وکلاء سلمان صفدر، فیصل ملک، حسنین سنبل کی موجودگی میں دیئے۔ بشریٰ بی بی نے بیان میں کہا کہ میرے خلاف سیاسی انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے منصوبہ بندی کے تحت ہمارے خلاف کارروائی جاری ہے۔ کسی منصوبہ بندی، توڑ پھوڑ، جلائو گھیرائو میں ملوث نہیں۔ میرٹ پر تفتیش کر کے حقائق سامنے لائے جائیں، توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت سنٹرل سپیشل جج شاہ رخ ارجمند نے کی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت پیش کیا گیا، بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کیس کے آٹھویں گواہ پر جرح کی۔ کیس میں مجموعی طور 8گواہوں کے بیانات قلمبند ہو چکے جبکہ سات گواہوں پر جرح مکمل ہو چکی ہے۔ عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس پر سماعت 17فروری تک ملتوی کر دی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

ٹی ایل پی کے مزید 30 کارکنوں کو مقدمات سے ڈسچارج کر دیا گیا

عدالت نے استفسار کیا کہ دوران تفتیش ملزمان سے کچھ برآمد ہوا ہے؟ پولیس نے کہا  ملزمان سے ڈنڈے سوٹے برآمد نہیں ہوئے، ملزمان ہجوم کیساتھ موقع پر موجود تھے، مگر ان ملزمان نے جلاؤ گھیراؤ میں عملی حصہ نہیں لیا۔ اسلام ٹائمز۔ کالعدم مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان کیخلاف دہشتگردی کے مقدمات میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے 30 کارکنان کو مقدمات سے ڈسچارج کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے ایڈمن جج منظرعلی گل نے فیصلہ سنایا۔ ملزمان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہو گیا ہے، ان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا جائے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ دوران تفتیش ملزمان سے کچھ برآمد ہوا ہے؟ پولیس نے کہا  ملزمان سے ڈنڈے سوٹے برآمد نہیں ہوئے، ملزمان ہجوم کیساتھ موقع پر موجود تھے، مگر ان ملزمان نے جلاؤ گھیراؤ میں عملی حصہ نہیں لیا۔ عدالت نے کہا اگر عملی حصہ نہیں لیا تو ان کو ڈسچارج کیا جاتا ہے۔ ملزمان مختلف مقدمات میں گرفتار  ہوئیے تھے۔ تھانہ صدر شیخوپورہ کے مقدمہ سے 14 ملزمان کو ڈسچارج کیا گیا ہے۔ تھانہ باغبانپورہ کے 6 ملزمان، تھانہ نواں کوٹ کے 4 ملزمان اور تھانہ کاہنہ کے 6 ملزمان کو مقدمہ سے ڈسچارج کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • بشریٰ بی بی آڈیو لیکس کیس کی سماعت آج ہوگی، بینچ تبدیل
  • جعلی اکاونٹس کیس،عدالتی حکم پر جج احتساب عدالت نے نیب دائرہ اختیار پر فیصلہ نہ سنانے کی وجوہات پر مبنی رپورٹ جمع کروادی
  • ٹی ایل پی کے مزید 30 کارکنوں کو مقدمات سے ڈسچارج کر دیا گیا
  • انسدادِ دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے
  • انسداد دہشت گردی عدالت سے علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری
  • آڈیو لیکس کیس میں بڑی پیش رفت، مقدمہ دوسری عدالت کو منتقل کر دیا گیا
  • آڈیو لیکس کیس میں اہم پیش رفت، مقدمہ دوسری عدالت کو منتقل
  • آڈیو لیک کیس میں اہم پیشرفت، مقدمہ جسٹس اعظم خان کی عدالت کو منتقل
  • افغانیوں کو دکان و گھر کرائے پر دینے والے مالکان پر 79 مقدمات درج
  • عمران خان کیخلاف مقدمات انسداد دہشتگردی عدالت منتقل