9 مئی سے پہلے اور بعد میں اداروں سے رابطے رہے، معاملات طے پاچکے ہیں ،جنیداکبر
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
پشاور(آئی این پی ) پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبرنے کہا ہے کہ نومئی سے پہلے اور بعد میں اداروں سے رابطے رہے، تمام معاملات طے پاچکے ہیں، حکومت اور ادارے چاہتے ہیں یہ حکومت مزید دو سال چلے۔ ایک انٹرویو میں جنید اکبر نے کہا ہے کہ تمام کیسز ختم ہو جائیں گے بانی کو پہلے بنی گالہ یا نتھیاگلی اور دوسرے مرحلے میں رہا کر دیا جائے گا ۔الیکشن سے پہلے یہ بھی کہا گیا پی ٹی آئی حکومت بنا لے مگر بانی کو مائنس کر دیا جائے۔ جنید اکبر کا کہنا تھا کہ ہمارے اداروں سے رابطے نومئی سے پہلے بھی تھے بعد میں بھی رہیتمام معاملات طے پا چکے ہیں بس ایک معاملے پر اختلاف ہے حکومت اور ادارے چاہتے ہیں یہ حکومت مزید دو سال چلے ۔ مگر بانی پی ٹی آئی اس پر راضی نہیں ہو رہے ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سے پہلے
پڑھیں:
قائم مقام صدر کی مخیر حضرات اور عالمی اداروں سے سیلاب متاثرین کی فوری مدد کی اپیل
قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ عوام، خصوصاً جنوبی پنجاب میں تباہ حال کمیونٹیز کی مدد کے لیے مخیر حضرات اور بین الاقوامی ڈونر ادارے آگے بڑھیں۔
انہوں نے زور دیا کہ بروقت امداد انتہائی ضروری ہے تاکہ مدد ان لوگوں تک پہنچ سکے جو سب سے زیادہ ضرورت مند ہیں۔
مزید پڑھیں: حکومت سیلاب متاثرین کے لیے عالمی امداد کی اپیل کیوں نہیں کر رہی؟
ایوانِ صدر میں وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ سینیٹر رانا ثنا اللہ خان نے قائم مقام صدر سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات ان کی بطور سینیٹر پہلی تعارفی ملاقات تھی۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بعد ازاں قائم مقام صدر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور سابق صوبائی وزیر خزانہ خیبر پختونخوا، ہمایوں خان سے بھی ملاقات کی۔ ہمایوں خان نے انہیں ملک میں پارٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سید یوسف رضا گیلانی سیلاب متاثرین قائم مقام صدر مدد کی اپیل