انصاف کے ادارے کمزور ہو جائیں تو لوگ خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں، شبلی فراز
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
پشاور:
پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ انصاف دینے والے ادارے اگر کمزور ہو جائیں تو لوگ خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔
حفاظتی ضمانت اور کیسز کی تفصیلات سے متعلق عدالت آنے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا کہ ہم اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد بنانے جارہے ہیں۔ آج اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس اسلام آباد میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جدوجہد ہے، سیاسی طور پر ہی لے کر چلنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر انصاف دینے والے ادارے ہی کمزور ہو جائیں تو ملک کیسے ترقی کرے گا؟ عدالتوں کو کام انصاف فراہم کرنا ہے، یہ ادارے کمزور ہوں تو پھر لوگ خود کو غیر محفوظ تصور کرتے ہیں، اس طرح کے حالات میں ملک ترقی کرتا ہے نہ لوگ خوشحال ہوتے ہیں۔
دریں اثنا سینیٹر شبلی فراز اور فیصل جاوید کی مقدمات تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس صلاح الدین نے کی۔
عدالت نے شبلی فراز اور فیصل جاوید کی حفاظتی ضمانت میں 5 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے درخواست گزاروں کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آج عدالتی آرڈر کی توہین ہو رہی ہے کل ہر ادارے کی توہین ہوگی، علیمہ خان
اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ اگر آج عدالت کی اس طرح توہین ہو رہی ہے تو کل پھر ہر چیز اور ہر ادارے کی توہین ہوگی، جب جج اور جج کے آرڈر کی توہین ہوگی تو پھر ہمیں انصاف نہیں ملے گا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں چیف جسٹس سے بات کرنا چاہتی تھی جج صاحب پہلے کی طرح اٹھ گئے تھے لیکن نیاز اللہ نیازی صاحب نے بات کی، کل ہماری پٹیشن لگے گی تو میں چیف صاحب سے بات کروں گی، چیف جسٹس ہمیں انصاف دلا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بہت خوف ہے اور عدالتی حکامات پر بالکل بھی عمل نہیں ہو رہا، اگر آج اسی طرح توہین ہو رہی ہے تو کل پھر ہر چیز اور ہر ادارے کی توہین ہوگی، جب جج اور جج کے آرڈر کی توہین ہوگی تو پھر ہمیں انصاف نہیں ملے گا۔انہوں نے کہا کہ جب عدالت کے آرڈر کی توہین ہوگی تو پھر کسی پاکستانی کو انصاف نہیں ملے گا اسی لیے ہم محروم بیٹھے ہیں توہین عدالت کی سزا ہے کہ چھ ماہ کے لیے جیل جانا پڑتا ہے۔
Post Views: 1