جائیداد کے تنازع پر 2 سوتیلے بھائیوں نے ایک دوسرے کو مار ڈالا
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کے سرحدی علاقے باٹا پور میں جائیداد کے تنازع پر 2 سوتیلے بھائیوں نے ایک دوسرے کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق سوتیلے بھائیوں میں جائیداد کے بٹوارے پر جھگڑا ہوا تو دونوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں مارے گئے، مقتولین میں 34 سالہ سیف اسلم اور 25 سالہ ارسلان اقبال شامل ہیں جب کہ فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا جس کی شناخت مرسلین کے نام سے ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ڈیڈ ہاؤس منتقل کردی گئی ہیں۔
پاراچنار: کھانے پینے کی اشیاء کی شدید قلت، ٹماٹر 700 روپے کلو ،پٹرول فی لیٹر1000 روپے میں فروخت
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پولیس وردی میں ڈکیتیاں کرنیوالے 4 ڈاکو ہلاک، 3 افغان شہری نکلے
پشاور کے علاقے میراکچھوڑی مہرگل کلے میں پولیس مقابلے کے دوران 4 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ سے گینگ کےچاروں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ ہلاک ملزمان 2003 سے پولیس کی وردی میں وارداتیں کرتے تھے، ڈاکوؤں نے ڈاکٹر کےگھر سےکروڑوں روپے اور زیورات بھی لوٹے تھے۔ایس ایس پی آپریشنز پشاور مسعود احمد بنگش نے اس حوالے سے بتایا کہ ہلاک چاروں ڈاکووں کی شناخت ہوگئی ہے، 3 ڈاکوؤں کا تعلق افغانستان سے ہے۔مسعود احمد بنگش کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوپشاور، راولپنڈی، نوشہرہ اور دیگراضلاع کی پولیس کو انتہائی مطلوب تھے، ڈاکووں نےحالیہ دنوں میں دو بڑی وارداتیں کی تھیں، ڈاکوؤں سے کلاشنکوف، رائفل ، 2 پستول اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔