کرپشن انڈیکس 2024 میں پاکستان کی درجہ بندی میں کمی، 135واں نمبر
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
اسلام آباد:ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2024 کے مطابق، پاکستان کی کرپشن انڈیکس میں دو درجہ کمی آئی ہے اور وہ 135ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، پاکستان کا اسکور 27 ہے جو گزشتہ سال سے کم ہے۔
اس انڈیکس میں ڈنمارک 90 اسکور کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، جبکہ فن لینڈ، سنگاپور اور نیوزی لینڈ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ اس اسکور کے مطابق، 100 کا اسکور شفافیت اور 0 کا اسکور کرپشن کی بلند ترین سطح کو ظاہر کرتا ہے۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان، 1553 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کی طرح آج بھی کاروبار کا منفی رجحان دکھائی دے رہا ہے۔
بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 1 ہزار 553 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 15 ہزار 672 پر آ گیا۔
آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 683 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 226 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
Post Views: 1