1967 سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے، وزیراعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
فوٹو: اسکرین گریب
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے جس کا دارالحکومت القدس ہو۔
دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ غزہ میں نسل کشی پر مبنی آپریشن کیا گیا جس میں 50 ہزار فلسطینی شہید ہوئے، مشرق وسطیٰ کے مسئلے کا دو ریاستی حل کرنا ہوگا۔
انہوں نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ دبئی ایک ایسا شہر بن چکا ہے جو حال میں مستقبل کو دکھاتا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
شہباز شریف 17 ستمبر سے سہ ملکی دورہ کریں گے
سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم 17 ستمبر کو سعودی عرب اور برطانیہ کا دورہ مکمل کر کے 21 ستمبر کو برطانیہ سے امریکہ روانہ ہوں گے، وزیراعظم امریکی شہر نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب 26 ستمبر کو ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف 17 ستمبر سے سہ ملکی دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 17 ستمبر کو سعودی عرب جائیں گے، وزیراعظم دورہ سعودی عرب میں سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ دورہ سعودی عرب مکمل کر کے وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ جائیں گے، برطانیہ میں وزیراعظم کی برطانوی حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم 21 ستمبر کو برطانیہ سے امریکہ روانہ ہوں گے، شہباز شریف امریکی شہر نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب 26 ستمبر کو ہوگا، وزیراعظم کی 22 ستمبر کو نیویارک میں فلسطین سے متعلق سربراہ کانفرنس میں شرکت متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم 27 ستمبر کو امریکہ سے وطن واپس روانہ ہوں گے، شہباز شریف 29 ستمبر کو براستہ برطانیہ وطن واپس پہنچیں گے۔