ویب ڈیسک :وزیر اعظم شہبازشریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں آرمی چیف بھی شریک تھے 

ابوظبہی میں ہونے والی ملاقات میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی شریک تھے۔ ملاقات میں پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اقتصادی و  تجارتی اوردیگرشعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان موجوداشتراک وتعاون پر بھی  گفتگو ہوئی۔ ملاقات کے دوران علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی، خاص طور پر مشرقِ وسطیٰ کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے خطے میں سلامتی، استحکام اور امن کے قیام کیلئے دو ریاستی حل کی بنیاد پر جامع اور دیرپا امن کیلئے بین الاقوامی کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

قدیم اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ پاکستان ریلوے اکیڈمی والٹن

Asaad Naqvi.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: متحدہ عرب امارات

پڑھیں:

  وزیر اعظم کی ترکیہ کے صدر رجب طبیب سے ملاقات

اویس کیانی :وزیراعظم شہباز شریف کا دو روزہ دورہ ترکیہ جاری ہے ، وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے صدررجب طیب ایردوان سے ملاقات کیلئے صدارتی محل پہنچ گئے.

دونوں رہنماؤں کی دو طرفہ ملاقات شروع  ہوگئی ہے ،صدر رجب طیب اردوان  وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دینگے.

دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے، جسے پاکستان ٹیلی ویژن براہ راست نشر کرے گا

صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس

متعلقہ مضامین

  • صدر آصف زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات،قومی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • وزیر خزانہ کی فِچ ریٹنگز کی ٹیم سے ملاقات، اصلاحاتی ایجنڈے اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • شنگھائی تعاون تنظیم کا نمائشی علاقہ پاک چین اقتصادی تعاون کا مرکز بن کر ابھرا
  • پاک ترکیہ اقتصادی و اسٹرٹیجک تعاون
  • ایم ڈبلیو ایم وفد کی خالد خورشید سے ملاقات، اہم علاقائی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال
  • وزیر اعظم کی ترک صدر سے ملاقات: مشترکہ منصوبوں، سرمایہ کاری کے ذریعے اقتصادی تعاون بڑھانے پر زور
  •   وزیر اعظم کی ترکیہ کے صدر رجب طبیب سے ملاقات
  • وزیر اعظم شہباز شریف دو روزے دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
  • روانڈا کے وزیر خارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات
  • تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے پر مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے.بھارتی وزیراعظم اورامریکی نائب کی ملاقات