’’انڈسٹری لگائیں،کام کریں، ڈاکیومنٹیشن بعد میں ہوگی‘‘، پنجاب کابینہ کا بڑا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
لاہور:
پنجاب کی صوبائی کابینہ نے صوبے میں صنعتوں کے فروغ کیلیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے یہ منظوری دے دی کہ سرمایہ کارآئیں، انڈسٹری لگائیں، کام کریں، ڈاکومینٹیشن بعد میں ہوگی۔
پنجاب کی صوبائی کابینہ کا 23 واں اجلاس وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت ہوا جس میں 90 نکات پر غور اور اہم فیصلے کیے گئے، کابینہ میں صوبے میں صنعتوں کے فروغ کیلیے یہ فیصلہ کیا کہ سرمایہ کار آئیں، انڈسٹری لگائیں، کام کریں، دستاویزی کارروائی بعد میں ہوتی رہے گی۔
کابینہ اجلاس میں اسپیشل اکنامک زون انڈسٹریل اسٹیٹ، اسمال انڈسٹریل اسٹیٹ کیلیے ”زیرو ٹائم ٹوا سٹارٹ پالیسی“کی منظوری دی گئی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں صنعتکاروں کو بزنس کیلیے ہر قسم کی آسانی دینا چاہتے ہیں، جتنی انڈسٹری لگاسکتے ہیں لگائیں، فوری طورپر این او سی ملے گا، مریم نواز نے کہا کہ انڈسٹری لگانے کیلیے مشکل پراسس کو آسان اور بزنس فرینڈلی بنائیں گے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وزیراعلیٰ سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان صوبائی اسمبلی عارف محمود گل اور آغا علی حیدر کی ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان صوبائی اسمبلی عارف محمود گل اور آغا علی حیدر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی امور اور صوبے بھر میں جاری ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ارکان صوبائی اسمبلی کا وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو صوبے میں ریکارڈ ترقیاتی کام شروع کرانے پر شکریہ ادا کیا۔ ارکان اسمبلی نے مہنگائی میں کمی اور پنجاب کی تاریخ کے سب سے زیادہ پراجیکٹ کی کامیاب لانچنگ پرمبارکباددی۔ ارکان صوبائی اسمبلی نے کہا کہ مریم نوازشریف حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کا جذبہ رکھتی ہیں۔ ادویات کاتمام سرکاری ہسپتالوں سے فری ملنا پنجاب حکومت کی کارکردگی کو چارچاند لگارہا ہے۔(جاری ہے)
رکن صوبائی اسمبلی عارف محمود گل نے کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور ستھرا پنجاب پروگرام سے شہروں اور دیہات میں یکساں صفائی کا نظام قابل تحسین ہے۔
صوبائی اسمبلی کے رکن آغا علی حیدر نے کہا کہ اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام سے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف صوبے کے لوگوں میں گھرکررہی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ارکان صوبائی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں اور بہتری لانا ہی میرا خواب ہے۔ قائد محمد نوازشریف کی قیادت میں پنجاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کرچکے ہیں۔ پاکستان کے عوام کی خدمت کرنا ہی مسلم لیگ (ن)کا کام ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ عوام سے کیے وعدے ان شاء اللہ پوراکریں گے۔