اویس کیانی : وزیر اعظم  شہباز شریف کی یو اے ای میں  کویتی ہم منصب سے ملاقات ہوئی اور ،تعلقات کو مفید   مضبوط اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کا عزم کیا گیا 

 وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے 11 فروری 2025 کو کویت کے وزیر اعظم شیخ احمد عبداللہ الاحمد الصباح سے دبئی میں عالمی حکومتوں کے سربراہی اجلاس (WGS)  کے موقع پر دو طرفہ ملاقات کی۔ 
 دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کویت کے مابین برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا اور دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔  انہوں نے پاکستان-کویت تعاون کو مزید وسعت دینے اور موجودہ تعلقات کو باہمی طور پر مفید مضبوط اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔  دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔  دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جنگ بندی کے فوری اور مکمل نفاذ اور فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد کی رفتار کو بڑھانے پر زور دیا۔

قدیم اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ پاکستان ریلوے اکیڈمی والٹن

"شاہین، نسیم کو ٹیم سے باہر کرو" سابق کرکٹر کا مطالبہ

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

روانڈا کے وزیر خارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات

روانڈا کے وزیر خارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے جمہوریہ روانڈا کے خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر Olivier J.P Nduhungirehe کی آج وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی. وزیر اعظم نے روانڈا کے وزیر خارجہ کا خیرمقدم کیا اور صدر پال کاگامے (Paul Kagame) اور وزیر اعظم ایڈورڈ اینگیرینٹے (Edouard Ngirente) کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے صدر کاگامے کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی۔ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے روانڈا کے ساتھ مختلف شعبوں بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی تبادلوں میں باہمی طور پر مفید تعاون کو مزید مضبوط بنانے کیلئے پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے روانڈا کو اسلام آباد میں اپنا مشن کھولنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ بزنس ٹو بزنس روابط سے دوطرفہ تجارت کو بڑھانے میں معاون ثابت ہو گا. روانڈا کے وزیر خارجہ نے وزیر اعظم کی نیک تمناؤں پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ روانڈا پاکستان کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایک تجارتی وفد ان کے ساتھ پاکستان آیا ہوا تھا اور لاہور میں تجارت کے فروغ کیلئے منعقدہ تقریب میں شریک ہوا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین اقوام متحدہ میں کثیرالجہتی تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔ پاکستان اور روانڈا کے درمیان بین الاقوامی فورمز پر مشترکہ اقدار، باہمی اعتماد اور تعاون پر مبنی دوستانہ اور خوشگوار تعلقات ہیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • وزیر خزانہ کی ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر سے ملاقات
  • پاک افغان تعلقات کا نیا دور
  • مریم نواز سے ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر زور
  • پاک ترکیہ اقتصادی و اسٹرٹیجک تعاون
  • چین دنیا کی سبز ترقی میں ایک مضبوط رکن اور اہم شراکت دار ہے، چینی صدر
  • ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ چین کا پیغام
  • وزیر اعظم کی ترک صدر سے ملاقات: مشترکہ منصوبوں، سرمایہ کاری کے ذریعے اقتصادی تعاون بڑھانے پر زور
  • کیا پاک افغان تعلقات میں تجارت کے ذریعے بہتری آئے گی؟
  •   وزیر اعظم کی ترکیہ کے صدر رجب طبیب سے ملاقات
  • روانڈا کے وزیر خارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات