Jasarat News:
2025-04-25@11:29:24 GMT

بحریہ عرب میں پاک بحریہ کی امن مشق اختتام پذیر

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT

بحریہ عرب میں پاک بحریہ کی امن مشق اختتام پذیر

کراچی: پاک بحریہ کے زیر اہتمام کثیرالقومی مشق “امن 2025” شمالی بحیرہ عرب میں انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کے شاندار انعقاد کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی،  اس مشق میں تقریباً 60 ممالک نے اپنے بحری جنگی جہازوں، ایئرکرافٹس، میرینز، اسپیشل آپریشن فورسز اور مبصرین کے ساتھ حصہ لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انٹرنیشنل فلیٹ ریویو میں پاک بحریہ اور غیر ملکی بحری جنگی جہازوں کی جانب سے امن فارمیشن کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، جس کے دوران پاکستان نیوی، پاکستان ایئر فورس اور شریک غیر ملکی طیاروں کا شاندار فلائی پاسٹ پیش کیا گیا۔

 اس کے بعد مشق میں حصہ لینے والے بحری جہازوں کی جانب سے مین اینڈ چیئر شپ کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ مشق کا اختتام روایتی امن فارمیشن کی تشکیل کے ساتھ ہوا جو بحری تحفظ کے لیے عالمی عزم کی علامت ہے۔

مشق کے اختتام پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل حافظ عاصم منیر مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سندھ، وفاقی وزیر برائے سمندری امور اور مختلف ممالک کے سفیروں، ہائی کمشنرز، غیر ملکی بحری افواج کے سربراہان اور سینئر ملٹری آفیسرز بھی موجود تھے۔ مہمان خصوصی نے پاک بحریہ کو امن 2025 کی کامیاب میزبانی پر مبارکباد دی اور پاکستان کے عزم کو سراہا۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ امن 2025 ایک ایسا فورم بن کر سامنے آیا ہے جس نے عالمی طاقتوں کو “محفوظ سمندر، خوشحال مستقبل” کے مشترکہ مقصد کے تحت جمع کیا۔

 انہوں نے میری ٹائم سیکیورٹی میں تعاون کے عزم کا اظہار کرنے پر شریک بحری افواج کا شکریہ بھی ادا کیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاک بحریہ

پڑھیں:

اویس احمد بلگرامی کی جنید انوار سے ملاقات

وائس چیف آف نیول سٹاف سے ملاقات میں وفاقی وزیر بحری امور کا کہنا تھا کہ نیلی معیشت کے فروغ کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں، پاکستان کی نیلی معیشت کو قومی ترقی کا محرک بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماہی گیری، آبی زراعت اور ساحلی سیاحت کو فروغ دینگے، ماحولیاتی تحفظ اور سمندری ایکو سسٹم کی بحالی پر کام کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وائس چیف آف نیول سٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی کی وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چودھری سے ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران قومی مفادات کے تحفظ کے لیے بحری حکمت عملیوں کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار نے کہا کہ نیلی معیشت کے فروغ کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں، پاکستان کی نیلی معیشت کو قومی ترقی کا محرک بنائیں گے۔ جنید انوار نے کہا کہ ماہی گیری، آبی زراعت اور ساحلی سیاحت کو فروغ دینگے، ماحولیاتی تحفظ اور سمندری ایکو سسٹم کی بحالی پر کام کر رہے ہیں۔ وائس چیف آف نیول سٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے کہا کہ پاکستان میری ٹائم ایگزیبیشن و کانفرنس کی بھرپور تیاری کر رہے ہیں، میری ٹائم نمائش سے معیشت کو نئی جہت ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی قیادت میں کئی ملکوں کا "آپریشن سی اسپریٹ" کا آغاز
  • پاکستان کی زیر قیادت کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کا فوکسڈ آپریشن
  • پاکستان کی فضائی حدود انڈین جہازوں کے لئے بند، واہگہ بارڈر بند، بھارتیوں کے ویزے منسوخ
  • پنجاب: اپریل کے اختتام تک پارہ 45 ڈگری تک جانے کا امکان
  • اویس احمد بلگرامی کی جنید انوار سے ملاقات
  • اسلام آباد: غیر قانونی رہائش پذیر افغان شہریوں کیخلاف کریک ڈاؤن