ترک صدر طیب اردوان آج 2 روزہ دورے پر اسلام آباد آئیں گے
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان آج پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد آرہے ہیں۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچیں گے، وفد میں وزراء، اعلیٰ حکام اور کارپوریٹ رہنما شامل ہوں گے۔
پاکستان آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف اور صدر اردوان پاک ترک اعلیٰ سطح اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) کے ساتویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔
اجلاس کے اختتام پر امشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا، متعدد اہم معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط بھی متوقع ہیں، دونوں رہنما مشترکہ پریس اسٹیک آؤٹ سے بھی خطاب کریں گے۔
صدر اردوان وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وہ پاکستان ترکیہ بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کریں گے، جس میں دونوں ممالک کے سرکردہ سرمایہ کار، کمپنیز اور کاروباری افراد شریک ہوں گے۔
ہائی لیول اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) دونوں ممالک کے درمیان فیصلہ سازی کا اعلیٰ ترین فورم ہے، جو دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اسٹریٹجک سمت فراہم کرتا ہے۔
HLSCC کے تحت متعدد مشترکہ قائمہ کمیٹیاں قائم ہیں، ان میں تجارت، سرمایہ کاری، بینکنگ، فنانس، ثقافت، سیاحت، توانائی، دفاع، زراعت، ٹرانسپورٹ، مواصلات، آئی ٹی، صحت، سائنس اور ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبے شامل ہیں۔
اب تک ایچ ایل ایس سی سی کے چھ اجلاس منعقد ہو چکے ہیں، آخری اجلاس 13-14 فروری 2020 کو اسلام آباد میں ہوا۔
پاکستان اور ترکیہ تاریخی برادرانہ رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، ترکیہ کے صدر کا دورہ اور HLSCC کے ساتویں اجلاس کا انعقاد دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور کثیر جہتی تعاون کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد کریں گے
پڑھیں:
پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں فیصل آباد پہنچ گئیں
پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں ون ڈے سیریز کے لیے فیصل آباد پہنچ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام کے بعد آج دونوں ٹیمیں فیصل آباد پہنچیں جہاں تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔
فیصل آباد پہنچنے پر دونوں ٹیموں کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور پھول نچھاور کیے گئے۔
????️ Faisalabad is ready! International cricket returns after 17 years ????????
Pakistan & South Africa ODI squads have arrived for the 3-match series ????#PAKvSA | #GreenPeYaqeen | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/j6TdzVSS8f
دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 4 نومبر سے ہوگا جبکہ دیگر دو میچز 6 اور 8 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔
یاد رہے کہ دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر رہی تھی جبکہ تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان نے 1-2 سے فتح حاصل کی۔