دہشت گردی ‘غیر ملکی قبضے پر پالیسی تبدیل نہیں ہوئی، پاکستان
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
لاہور(نیٹ نیوز) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے دہشت گردی اور غیر ملکی قبضے پر پاکستان کی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی۔ کچھ میڈیا حلقوں نے پاکستان کے مؤقف کو توڑمروڑ کر پیش کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا پاکستان کے مؤقف کی غلط تشریح او آئی سی اور عالمی اتفاقِ رائے کے منافی ہے، پاکستانی مندوب برائے یو این نے خطاب میں دہشت گردی کے بنیادی اسباب ختم کرنے پر زور دیا۔ ترجمان نے کہا پاکستانی مندوب نے کہا تھا غربت، ناانصافی، غیر ملکی قبضہ اور حقِ خود ارادیت کی خلاف ورزی دہشت گردی کی بنیادی وجوہات ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا او آئی سی اور پاکستان جامع انسدادِ دہشت گردی حکمت عملی کے حامی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انسدادِ دہشت گردی کی حکمت عملی میں تنازعات کے حل کیلئے غیر ملکی قبضے کا خاتمہ ضروری ہے۔ پاکستان اور او آئی سی کا مؤقف، جائز آزادی کی جدوجہد کو دہشت گردی سے الگ سمجھا جائے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ترجمان دفتر خارجہ غیر ملکی
پڑھیں:
بھارتیوں کے تمام ویزے معطل، سکھ یاتری مستثنیٰ ہیں: ترجمان دفترِ خارجہ
ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان---فائل فوٹوترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارت کے رویے سے علاقائی امن و استحکام کو نقصان کا اندیشہ ہے۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارت نے یک طرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل کیا، بھارت کی جانب سے پانی کی معطلی کا اقدام جنگ کے مترادف ہو گا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکریٹری خارجہ نے پاکستان کے خلاف بھارت کی گمراہ کن مہم کو مسترد کردیا، اور کہا کہ اس طرح کے ہتھکنڈے خطے میں امن و استحکام کی راہ میں رکاوٹ ڈالیں گے۔
انہوں نے کہا کہ واہگہ بارڈر پر ہر قسم کی آمدو رفت بند کر دی گئی ہے، سارک اسکیم کے تحت بھارتیوں کے تمام ویزے معطل کر دیے گئے ہیں، سکھ یاتری ویزا معطلی سے مستثنیٰ ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن کے اسٹاف کی تعداد کم کر کے 30 کر دی گئی ہے، پاکستان کی فضائی حدود بھارتی پروازوں کے لیے بند کر دی گئی ہے۔