کندھکوٹ،مزدور کی بازیابی کیلیے ایس ایس پی کشمور سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)کندھکوٹ کشمور ضلع میں بڑھتی ہوئی بدامنی اغوا ڈکیتی بھتے کی پرچیوں اور کچھ دن قبل بی سیکشن تھانہ کی حدود سے اغوا ہونے والے مزدور ننگر علی سہریانی کی بازیابی کے لیے پی پی ایم این اے علی جان مزاری اور سہریانی قبائل کے معزز مناف خان سہریانی کی ایس ایس پی کشمور زبیر نذیر شیخ سے ملاقات کی جس میں ایس ایس پی کشمور نے اغوا ہونے والے ننگر علی سہریانی کو جلد بازیاب کرانے کی خاطر کارروائی کامطالبہ کیاہے۔ ایس ایس پی کشمور کا کہنا تھا کہ ضلع میں امن و امان کی بحالی کے لیے ہم دن رات کام کر رہے ہیں ہمارا آپریشن بھی چل رہا ہے ڈاکوؤں کے خلاف ان شاء اللہ ہمیں کامیابی ملے گی۔ دوسری جانب پی پی ایم این اے علی جان مزاری کا کہنا تھا کہ ضلع کشمور کندھکوٹ میں بڑھتی ہوئی بے امنی کے حوالے سے ایس ایس پی کشمور سے ہم مسلسل رابطے میں ہیں ضلع کشمور میں جو بھی مغوی اغوا کیے گئے ہیں ان کی بازیابی کے لیے ایس ایس پی کشمور سے بات ہوئی ہے ان شاء اللہ جلد ہمیں کامیابی ملے گی ہماری اولین ترجیح ہے عوام کی خدمت ہے اوروہ ہم کرتے رہیں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایس ایس پی کشمور
پڑھیں:
دکی میں کوئلہ کان حادثہ، 3 مزدور جاں بحق
دکی کے مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک مزدور کو زخمی حالت میں ریسکیو کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:بلوچستان: کوئلہ کی کان میں حادثہ، دو مزدور ہلاک
چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی کے مطابق حادثے کے بعد تمام لاشیں کان سے نکال لی گئیں۔ واقعے کے بعد متاثرہ کوئلہ کان کو سیل کر دیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلوچستان دکی کوئلہ کی کان مزدور جاں بحق