نوجوانوں میں منشیات کا استعمال عالمی مسئلہ بن چکا ہے،عبدالغار کھوسہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
بدین (نمائندہ جسارت ) محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے سماجی تنظیم ایل ایچ ڈی پی کے تعاون سے “نوجوانوں کو منشیات کی لت سے کیسے روکا جائے” کے موضوع پر آگاہی مہم شروع کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں تعلقہ شہید فاضل راہو کے شہر ترائی کے گورنمنٹ ہائی اسکول اور اسی تعلقہ کے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول حاجی جونیجو میں سیمینار بھی منعقد کیے گئے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالغفار کھوسہ نے کہا کہ یہ سیمینار ڈپٹی کمشنر بدین، یاسر بھٹی کی ہدایت پر نوجوانوں کو منشیات کے تباہ کن اثرات سے بچانے اور معاشرے کو اس سنگین مسئلے سے آگاہ کرنے کے لیے منعقد کیے جا رہے ہیں۔ سیمینار کا بنیادی مقصد نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنا، اس کے خطرناک اثرات سے آگاہ کرنا اور اس کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات پر روشنی ڈالنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ منشیات ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے، جو خاص طور پر نوجوانوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ یہ نہ صرف صحت کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ تعلیمی، سماجی اور معاشی نقصان کا بھی سبب بنتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں، ان کی سرگرمیوں کو مانیٹر کریں اور انہیں ان نقصان دہ عناصر سے محفوظ رکھنے کے لیے ان سے اچھا برتاؤ کریں ۔انہوں نے کہا کہ سماجی بہبود کا محکمہ منشیات کے خاتمے کے لیے محکمہ تعلیم اور سماجی تنظیموں کے ساتھ مزید سیمینار منعقد کرے گا تاکہ نوجوان نسل کو اس ناسور سے بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا سکے۔ سیمینار میں موجود طبی ماہرین اور ماہرینِ نفسیات نے منشیات کے جسمانی اور ذہنی اثرات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ منشیات کا استعمال نوجوانوں کی ذہنی صلاحیت کو ختم کر دیتا ہے، ان کے فیصلہ کرنے کی قوت کو کمزور کر دیتا ہے اور آخر کار انہیں مجرمانہ سرگرمیوں کی طرف دھکیل دیتا ہے۔ سیمینار کے دوران طلبہ نے منشیات کی روک تھام کے بارے میں اپنی آرا پیش کیں اور مختلف سوالات بھی کیے۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ اسکولوں اور کالجوں میں ایسی مہمات مسلسل چلائی جائیں تاکہ نوجوان نسل کو صحیح اور غلط کی پہچان کرائی جا سکے ۔سیمینار سے اے ای او پرائمری منور میمن، پروجیکٹ منیجر ایل ایچ ڈی پی علی، چائلڈ پروٹیکشن آفیسر ذوالفقار بھٹو، اسکولوں کے اساتذہ، مختلف سماجی رہنماؤں، تعلیمی ماہرین اور طبی ماہرین نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر اسکول کے طلبہ، اساتذہ، والدین اور مختلف سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
یو ای ٹی لاہور ، عالمی رینکنگ میں شاندار کارکردگی دکھانے پرمختلف شعبہ جات اور فیکلٹی ممبران کو ایوارڈز سے نوازنے کیلئے تقریب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) عالمی درجہ بندی میں بہترین کارکردگی دکھانے والے یو ای ٹی کے مختلف شعبہ جات کے سربراہان کو ایوارڈز اور تعریفی اسناد سے نوازنے کیلئے خصوصی تقریب کا جمعرات کو انعقاد کیا گیا۔تقریب میں چیئرمین پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن (پی ایچ ای سی) پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ترجمان یو ای ٹی کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے رینکنگ کمیٹی ممبران کے ہمراہ انکا استقبال کیا۔ڈاکٹر اقرار احمد خان نے یو ای ٹی کی حالیہ عالمی درجہ بندی میں بہترین رینکنگ کو سراہتے ہوئے بہترین محقق،انتہائی حوالہ شدہ محقق اور عالمی درجہ بندی میں بہترین رینکنگ حاصل کرنیوالے شعبہ جات کے سربراہان اور فیکلٹی ممبران کوایوارڈز اور تعریفی اسناد سے نوازا۔(جاری ہے)
انہوں نے وائس چانسلر سمیت تمام فیکلٹی کی حوصلہ افزائی بھی کی۔اپنے خطاب میں چیئرمین پی ایچ ای سی نے کہا کہ جامعات کو چاہیئے کہ وہ تحقیق، جدت اور عالمی رینکنگ کے معیار پر خصوصی توجہ دیں تاکہ وہ عالمی اداروں کا مقابلہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یو ای ٹی کی عالمی رینکنگ میں نمایاں بہتری خوش آئند ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر کی قیادت میں یو ای ٹی مزید ترقی کرے گی اور نمایاں مقام حاصل کرے گی۔وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے چیئرمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یو ای ٹی تحقیق، تدریس، اور انوویشن کے میدان میں مسلسل بہتری کے لیے پرعزم ہے اور یہ کامیابیاں پوری ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یو ای ٹی کی عالمی سطح پر شناخت کو مستحکم بنانے کے لیے ہم مستقبل میں بھی ریسرچ، انڈسٹری لنکیج، اور تعلیمی معیار پر بھرپور توجہ مرکوز رکھیں گے۔