سپریم کورٹ آزادکشمیر : سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
مظفرآباد( نیوز ڈیسک )سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کی نااہلی ختم ہوگئی۔ سپریم کورٹ آزادکشمیر نے سردار تنویر الیاس کو ایک ماہ بعد انتخاب میں حصہ لینے کیلئے اہل قرار دیدیا۔سپریم کورٹ آزاد کشمیر میں سابق وزیراعظم سردارتنویرالیاس کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم ہوگئی۔
سپریم کورٹ نے سردارتنویرالیاس کےخلاف آزاد کشمیر ہائی کورٹ سے نااہلی کے خلاف اپیل بھی نمٹا کر سابق وزیراعظم آزادکشمیر کو ایک ماہ بعد انتخاب میں حصہ لینے کیلئے اہل قرار دیدیا۔اپریل2023میں عدالت نے سردار تنویرالیاس کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیکردو سال کیلئے نااہل کردیا تھا، عدالت کے فیصلے کی بنیاد پر تنویر الیاس کی وزارت عظمیٰ اور حکومت ختم ہوئی تھی۔
سردارتنویرالیاس نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم میں اپیل دائر کررکھی تھی، سپریم کورٹ کی جانب سے دیئے گئے توہین عدالت نوٹس پرسردار تنویرالیاس نےعدالت سے معافی مانگ لی تھی۔ ایک تقریرکی بنیاد پرسردار تنویرالیاس کو سپریم کورٹ اورہائیکورٹ نےایک وقت میں توہین عدالت کے نوٹس جاری کئے تھے۔
پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، سرکاری گندم دوسرے صوبوں کی فروخت کی اجازت دیدی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سپریم کورٹ ا سردار تنویر تنویر الیاس توہین عدالت
پڑھیں:
نور مقدم قتل کیس — ظاہر جعفر کی سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر
نور مقدم قتل کیس میں سزایافتہ مجرم ظاہر جعفر نے سپریم کورٹ میں اپنے خلاف سزائے موت کے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل دائر کر دی ہے یہ اپیل سینئر وکیل خواجہ حارث کے توسط سے جمع کرائی گئی ہے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے ظاہر جعفر کی ذہنی حالت کا مناسب جائزہ نہیں لیا جبکہ سپریم کورٹ میں میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست دی گئی تھی جس پر عدالت نے کوئی فیصلہ نہیں دیا درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سزا کے لیے ویڈیو ریکارڈنگ پر انحصار کیا گیا جبکہ ان ویڈیوز کو ٹرائل کے دوران نہ درست ثابت کیا گیا اور نہ ہی عدالت میں چلایا گیا مجرم کو یہ ویڈیوز فراہم بھی نہیں کی گئیں وکیلِ صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ فیصلے میں متعدد قانونی اور فنی خامیاں موجود ہیں جن کی بنیاد پر سپریم کورٹ کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیے درخواست میں کہا گیا ہے کہ نظرثانی کی ٹھوس وجوہات موجود ہیں اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے اس اپیل کو سنا جانا ضروری ہے