Daily Ausaf:
2025-04-25@06:04:26 GMT

مغربی طاقتوں کا دوہرا معیار

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT

ہائپر امپیریلزم کے دور میں مغرب کی شرمناک اخلاقی گراوٹ نے ان کے اصل چہرے کو بے نقاب کردیا ہے۔
امریکہ، برطانیہ، اور یورپ مسلمانوں کو انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون کا احترام کرنے کا درس دیتے رہتے ہیں، لیکن ان کے اپنے اقدامات اکثر ان اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ مغربی ممالک نے عراق، افغانستان، اور دیگر مسلم ممالک میں غیر انسانی جرائم کا ارتکاب کیا ، جس میں لاکھوں بے گناہ افراد ہلاک ہوئے ہیں اور لاکھوں بے گھر ہوئے ہیں۔ ان ممالک نے اپنے مفادات کے لیے بین الاقوامی قوانین کو نظرانداز کیا ہے اور اپنی طاقت کے بل بوتے پر خود کو قانون سے بالاتر سمجھا ہے۔
مغربی ممالک نے اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے جھوٹے بیانیے اور دہرے معیار استعمال کیے ہیں۔ مثال کے طور پر، عراق پر حملہ کرنے کے لیے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہاں تباہی پھیلانے والے خطرناک ہتھیار موجود ہیں، جن کا استعمال 15 منٹ میں دنیا کو ختم کر دے گا۔ لیکن بعد میں یہ بات جھوٹ ثابت ہوئی۔ اسی طرح، افغانستان میں طویل جنگ کے بعد بھی امن قائم نہیں ہو سکا، بلکہ وہاں کے حالات مزید خراب ہو گئے ہیں اور افغانستان میں انہوں جرائم کا ارتکاب کیا۔ ان اقدامات نے نہ صرف مسلم ممالک کو تباہ کیا بلکہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی اصولوں کو بھی پامال کیا۔یہ صرف مسلم ممالک کے خزانے لوٹنے کا بہانہ تھا۔
غزہ میں اسرائیلی حکومت کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف تشدد اور نسل کشی کے واقعات نے دنیا بھر میں تشویش پیدا کی ہے۔ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اورافواج کے خلاف جنگی جرائم کے الزامات لگائے ہیں۔ خاص طور پر، 2023-2024 ء کے دوران غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ہزاروں بے گناہ فلسطینی شہری ہلاک ہوئے ہیں، جن میں بچے، خواتین اور بوڑھے شامل ہیں۔
انسانی حقوق کی بین الاقوامی عدالت (ICC) نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور دیگر اسرائیلی افسران کے خلاف جنگی جرائم کے الزامات پر گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔ یہ اقدام اسرائیلی حکومت کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف تشدد اور نسل کشی کے خلاف ایک اہم قدم ہے۔ تاہم، امریکہ نے ICC کے فیصلوں کو مسترد کرتے ہوئے اسرائیل کی حمایت کی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ICC کے خلاف سخت موقف اختیار کیا اور انٹرنیشنل کورٹ کے خلاف شرمناک پابندیاں لگا دیں اور اسرائیل کو کسی بھی طرح کی قانونی کارروائی سے بچانے کی کوشش کی اور مغربی طاقتوں کا دوہرا معیار اور قانون سے بالادست ہونے کا مظاہرہ۔
مغربی طاقتیں، خاص طور پر امریکہ اور یورپی ممالک، اکثر اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی قوانین کو نظرانداز کرتے ہیں۔ وہ اسرائیل جیسے اتحادیوں کو کسی بھی طرح کی قانونی پابندیوں سے بچانے کے لیے اپنی طاقت کا استعمال کرتے ہیں۔ یہ رویہ انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں کی واضح خلاف ورزی ہے۔
مغربی ممالک کے دوہرے معیار اور انسانی حقوق کے اصولوں کی خلاف ورزی نے دنیا بھر میں ان کے اخلاقی معیارکو کمزور کیا ہے۔ غزہ میں نسل کشی اور فلسطینیوں کے خلاف تشدد کے واقعات نے یہ واضح کر دیا ہے کہ مغربی طاقتیں اپنے مفادات کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتی ہیں۔ بین الاقوامی برادری کو چاہیے کہ وہ انسانی حقوق کے اصولوں کو یکساں طور پر لاگو کرے اور کسی بھی ملک یا گروہ کو قانون سے بالاتر نہ ہونے دیں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں انصاف اور حق پر قائم رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور مظلوموں کی مدد کرنے کی ہمت دے۔ آمین۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: اپنے مفادات کے بین الاقوامی کے خلاف کسی بھی کے لیے

پڑھیں:

پنجاب: انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ کے 5 ملزمان گرفتار

— فائل فوٹو

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی کے دوران انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق کارروائی گوجرانوالہ، سیالکوٹ ،گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں کی گئیں۔

ایف آئی اے نے 4 بڑے اسکینڈلز کی تحقیقات کا آغاز کردیا

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ موٹر وے کیلئے زمین خریداری میں بھی کرپشن کی شکایت پر انکوائری کا آغاز کیا گیا

گرفتار ملزمان کو تھانہ ایف آئی اے منتقل کردیا گیا، جن سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • چین کی اقوام متحدہ میں یکطرفہ غنڈہ گردی کے خلاف بھرپور آواز
  • پی آئی اے شیئرز کی نجکاری: بولی دہندگان کی اہلیت کے معیار سے متعلق درخواستیں طلب
  • بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، خواجہ آصف
  • بُک شیلف
  • استنبول سمیت مغربی ترکی 6.2 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا
  • چین دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں میں آذربائیجان کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے، چینی صدر
  • پنجاب: انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ کے 5 ملزمان گرفتار
  • بھارت میں حقوق کیلیے احتجاج کرنا جرم
  • بھارت میں حقوق کیلیے احتجاج کرنا جرم قرار؛ پولیس کا مسلمانوں کیخلاف کریک ڈاؤن
  • امریکی جرائم کے بارے میں اقوام متحدہ اور بین الاقوامی اداروں کو یمن کا خط