جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس؛ عمران خان سمیت غیر حاضری ملزمان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس و جلاو گھیراؤ میں انسدادِ دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے عمران خان سمیت غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری اور مسلسل غیر حاضری ملزمان کے مچلکے منسوخ کر دیے۔
بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس و جلاو گھیراؤ کی دفعات کے تحت درج مقدمات پر انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی۔
ملزم بانی پی ٹی آئی کی غیر حاضری کے باعث آج بھی ٹرائل کی کارروائی آگے نہ بڑھ سکی۔ جیل حکام نے بتایا کہ سیکورٹی وجوہات کی بنیاد پر بانی پی ٹی آئی کو عدالت پیش نہیں کیا جا سکتا۔
بانی پی ٹی آئی و دیگر کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ اور آمنہ علی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئیں۔
عدالت نے دستیاب ملزمان کی حاضری کے بعد تینوں کیسز پر آئندہ سماعت 27 فروری تک ملتوی کر دی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ گولڑہ و دیگر میں 3 مقدمات درج ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی ملزمان کے
پڑھیں:
عمران خان کی ویڈیو لنک پیشی سے متعلق عدالت کی سخت ایس او پیز جاری
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ویڈیو لنک پیشی سے متعلق عدالت نے سخت ایس او پیز جاری کردیں۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کے معاملے پر ایس او پیز جاری کردی گئی ہیں۔ عدالت عالیہ کے حکم کے پیرا 11 اور 12 پر مبنی یہ ایس او پیز انسداد دہشت گردی عدالت کے اندر اور باہر نمایاں جگہوں پر آویزاں کی جائیں گی۔
عدالتی حکم نامے کے مطابق ویڈیو لنک کارروائی کی ریکارڈنگ صرف عدالت ہی کر سکے گی جبکہ کسی اور شخص کو اس کی اجازت نہیں ہوگی۔ عدالت کے اندر موبائل فون یا کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ ڈیوائس لے جانا سختی سے ممنوع قرار دیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا سٹار عمر شاہ کے آخری لمحات کیسے تھے؟ چچا کا ویڈیو بیان وائرل
عدالت نے ایس او پیز میں واضح کیا ہے کہ اگر کوئی شخص ریکارڈنگ کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اس کے خلاف فوجداری قوانین کے تحت کارروائی ہوگی۔ مزید برآں کوئی بھی شخص ویڈیو لنک کارروائی کا ٹرانسکرپٹ حاصل نہیں کر سکے گا۔
مزید :