رمضان المبارک سے قبل گھی اور کوکنگ آئل مزید مہنگے ہو گئے
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 فروری2025ء) رمضان المبارک سے قبل گھی اور کوکنگ آئل مزید مہنگے ہو گئے، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد رمضان المبارک میں قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کھانے پکانے کے اخراجات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں لاکھوں افراد گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے سے متاثر ہو رہے ہیں۔
رمضان المبارک کے قریب آتے ہی ان بنیادی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کو دیگر ضروریات پر سمجھوتہ کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔رمضان 2025 کی آمد سے قبل گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں فی کلو چھ روپے تک کا اضافہ ہو چکا ہے۔ اے گریڈ گھی کی تھوک قیمت 595 سے 600 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے، جبکہ بی گریڈ برانڈز کی قیمت 540 روپے فی کلوگرام تک جا پہنچی ہے۔(جاری ہے)
بی-گریڈ گھی کے دیگر کچھ برانڈز 550 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہو رہے ہیں۔رمضان المبارک سے قبل قیمتوں میں اچانک اضافے پر شہریوں نے کہا کہ پہلے نرخوں میں اضافہ کیا جاتا ہے اور بعد میں انہیں کم کر کے حکومت کی جانب سے "مہنگائی کنٹرول" کا تاثر دیا جاتا ہے۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے گھی اور کوکنگ آئل رمضان المبارک کی قیمتوں میں
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں ریکارڈ توڑ اضافے کے بعد بڑی کمی
مسلسل کئی روز کے بڑے اضافے کے بعد عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں فروخت بڑھنے سے سونے کی قیمت میں بڑی کمی آگئی۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 116ڈالر کی کمی سے 3ہزار 338 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی ماکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 11ہزار 700روپے کی کمی سے 3لاکھ 52ہزار روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 10ہزار 31روپے گھٹ کر 3لاکھ 01روپے 783روپے کی سطح پر آگئی۔