لاہور، پی سی ہوٹل میں انقلاب اسلامی ایران کی 46 ویں سالگرہ کی تقریب
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
مقررین نے ایران کی کامیابیوں پر غزہ کے معاملے پر فلسطینیوں کی بھرپور حمایت پر ایرانی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔شرکاء نے مل کر انقلاب کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ ایرانی قونصل جنرل مہران موحد فر نے تقریب کی میزبانی کی۔ تقریب کا آغاز دونوں ممالک کے قومی ترانوں کیساتھ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ انقلابِ اسلامی ایران کی 46ویں سالگرہ کی مناسبت سے لاہور کے مقامی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ قونصل جنرل ایران مہران موحد فر، ڈی جی خانہ فرہنگ لاہور ڈاکٹر مسعود مسعودی، چینی قونصل جنرل ژاؤ شیریں، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، صوبائی وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین، ممتاز ماہر تعلیم ڈاکٹر ابراہیم مراد سمیت دیگر نے شرکت کی۔ شرکاء نے مل کر انقلاب کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ ایرانی قونصل جنرل مہران موحد فر نے تقریب کی میزبانی کی۔ تقریب کا آغاز دونوں ممالک کے قومی ترانوں کیساتھ کیا گیا۔
چینی قونصل جنرل ژاؤ شیریں، وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ محمد منتہا اشرف، ابراہیم حسن مراد، صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد نے انقلاب کی کامیابیوں پر ایرانی قونصل جنرل سمیت دیگر ایرانی حکام کو مبارکباد پیش کی۔ ایرانی قونصل جنرل مہران موحد فر نے کہا پاک ایران تعلقات کو شرپسندوں کی نذر نہیں ہونے دیں گے۔ مفتی عاشق حسین، ندیم پہلوان، خرم نواز گنڈا پور، سید نور، سردار بشن سنگھ، بشپ آف لاہور ندیم کامران، سینیئر صحافی مجیب الرحمان شامی، اسد قریشی سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے ایران کی کامیابیوں پر غزہ کے معاملے پر فلسطینیوں کی بھرپور حمایت پر ایرانی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایرانی قونصل جنرل ایران کی
پڑھیں:
لاہور میں بلوچستان کا مقدمہ عوام کے سامنے رکھیں گے، مولانا ہدایت الرحمان
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ ملک پر چند خاندانوں کا قبضہ ہے۔ انصاف اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر و رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ لاہور میں ہونے والے جماعت اسلامی کے مرکزی اجتماع میں بلوچستان کا مقدمہ پیش کریں گے۔ ملک پر چند خاندانوں کا قبضہ ہے۔ انصاف اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔ یہ باتیں انہوں نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہیں۔ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ ہر دس سال بعد جماعت اسلامی کا مرکزی اجتماع ہوتا ہے۔ اس سال 21 سے 23 نومبر تک مینار پاکستان پر جماعت اسلامی کا مرکزی اجتماع ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ "بدل دو نظام" کے عنوان سے عظیم الشان اجتماع ہوگا۔ جس میں بلوچستان بھر سے لوگ شرکت کریں گے۔ لاہور میں بلوچستان کا مقدمہ پاکستان کے عوام کے سامنے رکھیں گے۔ بلوچستان کے لوگ محب وطن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک پر چند خاندانوں نے قبضہ کیا ہے۔ بااثر شخصیات کے لئے رات بارہ بجے عدالتیں کھولتی ہیں۔ ملک میں انصاف اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔