کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی سستی ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
اسلام آباد:نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے نرخوں میں کمی کر دی، جس کے تحت کراچی کے صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 1.23 روپے جب کہ دیگر تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے لیے 1.22 روپے سستی ہو گئی ہے۔
نیپرا نے اس فیصلے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق بجلی کی قیمت میں یہ کمی دسمبر 2024 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (FPA) کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ اس کمی کا اطلاق فروری کے بجلی کے بلوں میں ہوگا۔
نیپرا کے مطابق دسمبر 2024 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت کے الیکٹرک کے علاوہ تمام ڈسکوز کے صارفین کے لیے بجلی 1.
نیپرا نے کراچی کے صارفین کے لیے بھی نومبر 2024 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کے نرخوں میں 1.23 روپے فی یونٹ کمی کر دی ہے۔ کے الیکٹرک کے صارفین کو بھی یہ ریلیف فروری کے بلوں میں فراہم کیا جائے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بھارت میں حقوق کیلیے احتجاج کرنا جرم قرار؛ پولیس کا مسلمانوں کیخلاف کریک ڈاؤن
بھارت میں مسلمانوں کا پرامن احتجاج اب جرم بنتا جا رہا ہے، مودی حکومت میں اقلیتوں کی آواز کو دبانے کا سلسلہ جاری ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اتر پردیش میں مسجد کے باہر وقف بل کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو دہشتگردوں کی طرح نشانہ بنایا گیا۔ یوپی پولیس نے متنازع وقف بل پر آواز اٹھانے والے 50 سے زائد مسلمانوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔
احتجاج کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو یوپی پولیس نے مظاہرین پر بدترین تشدد کیا جب کہ مظاہرین کو 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم بھی دے دیا گیا۔
بل کی مخالفت میں سیاہ پٹیاں باندھنے پر بھی ایک لاکھ روپے کے مچلکے کی دھمکی دی گئی۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت نے اقلیتوں کی آواز دبانا اپنی پالیسی بنا لی ہے۔ احتجاج روکنے کے لیے دھمکیاں، مقدمات اور تشدد جیسے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ رویہ جمہوریت کی نفی اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔