15 شعبان کے موقع پر حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا سے مسجد مقدس جمکران تک موکب لگائے جاتے ہیں اور ایران کے مختلف شہروں کے علاوہ دنیا بھر سے زائرین حاضری دیتے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس شہر قم میں حضرت امام مہدی علیہ السلام سے منسوب مسجد جمکران  میں نیمہ شعبان  کے موقع پر 16000 افراد کے لیے رہائش  کا انتظام مکمل کر لیا گیا ہے۔ مسجد جمکران کے معاون خدمات مجید اخوندزادہ کے مطابق مسجد جمکران میں نیمہ شعبان کے موقع پر زائرین کی رہائش، خوراک اور دیگر ضروریات کے لئے انتظامات مکمل ہو چکے ہیں۔ اخوندزادہ کے مطابق مختلف کمیٹیاں چوبیس گھنٹے سرگرم ہیں، اور  قم کے گورنر، بلدیہ اور دیگر محکموں کے ساتھ ہم آہنگی کر کے  تعمیراتی کام  اور اجتماعات کے  لئے انتظامات مکمل کیے گئے ہیں  ۔مسجد اور راستوں میں جہاں جہاں موکب لگائے گئے ہیں وہاں گیس، بجلی، ٹریفک، پانی کی فراہمی سمیت ہر قسم انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 15000 ہزار افراد مسجد کے بقیع، کربلا، امام حسن عسکریؑ، امام حسینؑ اور امام ھادیؑ ھال میں رہائش اختیار کر سکتے ہیں، جبکہ 1000 افراد کے لئے خیمے نصب کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 80 سے زائد موکب لگائے ہیں، تہران، مشہد مقدس،خوزستان، کرمان،بوشہر  کے علاوہ قم کی متعدد انجمنیں کھانے کے اسٹال اور پانی، شربت اور چائے کی سبیلوں کے ذریعے خدمات انجام دے رہی ہیں۔ اسی طرح پاکستان سمیت مختلف ممالک کے ادارے، تشکل، گروپس اور ٹیموں نے بھی موکب لگائے ہیں۔ واضح رہے کہ 15 شعبان کے موقع پر حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا سے مسجد مقدس جمکران تک موکب لگائے جاتے ہیں اور ایران کے مختلف شہروں کے علاوہ دنیا بھر سے زائرین حاضری دیتے ہیں۔
 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: موکب لگائے کے موقع پر

پڑھیں:

کراچی کے رہائشی ٹیکسی ڈرائیور کی لاش اور گاڑی کوٹ ڈیجی سے برآمد

فائل فوٹو

کراچی کے رہائشی ٹیکسی ڈرائیور کی لاش اور گاڑی خیرپور کے علاقے کوٹ ڈیجی سے برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول ڈرائیور کی گاڑی کھیتوں کے قریب ایک گھر سے ملی، ٹیکسی بُک کر کے ڈرائیور کو قتل کیا گیا اور گاڑی چھین لی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • رائیونڈ تبلیغی اجتماع کی تاریخوں کا اعلان، انتظامات مکمل
  • سب ڈویژنل انفورسمنٹ افسر کی 101 اسامیوں کیلئے تحریری امتحان مکمل
  • خواتین نے ہنی ٹریپ اور جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا، کمرے میں خفیہ کیمرے لگائے گئے، شیر افضل مروت کا انکشاف
  • کراچی کے رہائشی ٹیکسی ڈرائیور کی لاش اور گاڑی کوٹ ڈیجی سے برآمد
  • مشہد مقدس، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ ناظر تقوی کا ایم ڈبلیو ایم کے دفتر کا دورہ 
  • ؎لانڈھی ٹائون کے چیئرمین عبدالجمیل خان ٹائون میونسپل کمشنر سیدامداد شاہ کے ہمراہ یوسی 2اور3میں پیور بلاک لگائے جانے کے کام کا معائنہ کررہے ہیں
  • لاڑکانہ ، زائرین کی بس الٹ گئی، 25 افراد زخمی، ٹراما سینٹرمنتقل
  • قلندر لعل شہباز جانے والی زائرین کی بس تیز رفتاری کے باعث اُلٹ گئی
  • کھارادر ، رہائشی عمارت کی لفٹ گرنے سے 10 افراد زخمی
  • ولادت حضرت سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کی مناسبت سے مدرسہ امام علی قم میں نشست کا انعقاد