Jasarat News:
2026-07-24@14:36:15 GMT

اسٹاک مارکیٹ 1لاکھ 13ہزار پوائنٹس کی حد گنوا بیٹھی

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

اسٹاک مارکیٹ 1لاکھ 13ہزار پوائنٹس کی حد گنوا بیٹھی

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے دن اتار چرھاو کے بعدملا جلا رجحان رہا ،85پوائنٹس کمی سے مارکیٹ1لاکھ13ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد گنوا بیٹھی اور انڈیکس1لاکھ12ہزار900پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 9ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم 47.84فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئی۔اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کا آغاز تو مثت ہوا بعد ازاں منافع کی خاطر فروخت کے دباو اور آئی ایم ایف مشن کے حوالے سیمنفی قیاس آرائیوں کی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس112,621پوائنٹس کی پست سطح تک گر گیا تھا مگر اختتام سے قبل ریکوری دیکھنے میں آئی تاہم مارکیٹ منفی زون میں بند ہوئی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کے ایس ای 100 انڈیکس85پوائنٹس کمی سے1لاکھ 12ہزار924 پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 82پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس35ہزار311پوائنٹس پر آگیا تاہم کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 70 ہزار26پوائنٹس سے بڑھ کر 70ہزار74پوائنٹس ہو گیا۔مندی کے باوجود مارکیٹ کے سرمائے میں 9ارب44کروڑ56لاکھ93ہزار264روہے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جسکے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 13946ارب 47کروڑ65لاکھ 54 ہزار597روپیسے کم ہو کر13955ارب 92 کروڑ 22 لاکھ47ہزار861روپے ہو گیا ،بدھ کو مارکیٹ میں 27ارب روپے مالیت کے66 کروڑ95 لاکھ97ہزارحصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو 30ارب روپے مالیت کے 48 کروڑ69 لاکھ35ہزارحصص کے سودے ہوئے تھے۔گذشتہ روز مارکیٹ میںمجموعی طور پر 441کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 172کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،211میں کمی اور 58 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسٹاک مارکیٹ مارکیٹ میں

پڑھیں:

موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ

اسلام آباد: موبائل انٹرنیٹ پیکجز مہنگے ہونے سے ملک بھر کے لاکھوں موبائل صارفین کو اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری کردہ تازہ تفصیلات کے مطابق مختلف موبائل کمپنیوں کے متعدد کال، ہائبرڈ اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق مختلف موبائل آپریٹرز کے 15 مقبول ہائبرڈ اور ڈیٹا اونلی پیکجز کی قیمتوں میں 33 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد صارفین کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ رقم ادا کرنا ہوگی۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں 500 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ 15 روزہ پیکجز اب 300 روپے تک مہنگے ہو گئے ہیں۔

اسی طرح ہفتہ وار ہائبرڈ پیکجز کی قیمت میں 130 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ تین روزہ پیکجز 21 روپے، دو روزہ پیکجز 20 روپے اور ایک روزہ ہائبرڈ پیکجز 5 روپے تک مہنگے کر دیے گئے ہیں۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین کی سہولت کے لیے تمام نئی ٹیرف تفصیلات ادارے کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں، جہاں مختلف موبائل کمپنیوں کے کال اور انٹرنیٹ پیکجز، ان کی مدت، قیمت اور دستیاب سہولیات کا بآسانی موازنہ کیا جا سکتا ہے۔

اتھارٹی کے مطابق اس اقدام کا مقصد ٹیلی کام شعبے میں شفافیت کو فروغ دینا اور صارفین کو مختلف موبائل کمپنیوں کے پیکجز سے متعلق درست اور مکمل معلومات فراہم کرنا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ خدمات کی قیمتوں میں اضافے سے طلبہ، فری لانسرز، آن لائن کاروبار کرنے والے افراد اور روزمرہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے ماہانہ اخراجات میں مزید اضافہ ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • سٹاک مارکیٹ میں مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا
  • سوناہزاروں روپے سستا، ایک دن کی بڑی کمی نے مارکیٹ ہلا دی
  • مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے اثرات، اسٹاک ایکسچینج میں 1,200 سے زائد پوائنٹس کی کمی
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے