ٍٍپی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو ڈوزیئر معیشت کو نقصان کی ایک اور کوشش: حنیف عباسی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کی جانب سے آئی ایم ایف کو لکھے گئے خط اور ڈوزیئر کو ملک دشمنی اور معاشی بحالی کو سبوتاژ کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ یہ اقدام پی ٹی آئی کی اس تاریخی روش سے مطابقت رکھتا ہے جس میں وہ پاکستان کے استحکام کے موقع پر غیر ملکی مداخلت کے ذریعے قومی ترقی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتی ہے۔ پی ٹی آئی کا ریاست مخالف ایجنڈا یہ ہے کہ مسلسل پاکستان کے معاشی استحکام کو نقصان پہنچایا جائے۔ پی ٹی آئی جمہوری یا قانونی حل کے بجائے غیر ملکی مداخلت کو ترجیح دیتی ہے۔ پاکستان کی معیشت کی بحالی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی رکاوٹ کو قومی مفاد کے خلاف تصور کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی نے ماضی میں بھی پاکستان کی عالمی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔ پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو ڈوزیئر جمع کرانا پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچانے کی ایک اورکوشش ہے، جو اس کے مسلسل ریاست مخالف رویے کو ظاہر کرتا ہے۔ جب بھی پاکستان معاشی بحالی کے دہانے پر ہوتا ہے، پی ٹی آئی غیر ملکی مداخلت اور سازشوں کے ذریعے ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ معاشی استحکام پاکستان کا قومی مقصد ہے اور پی ٹی آئی کی جانب سے اس نازک مرحلے پر اسے متاثر کرنے کی کوشش غیر محب وطنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ کوئی بھی محب وطن سیاسی جماعت بین الاقوامی مالیاتی اداروں میں اپنے ہی ملک کے خلاف لابنگ نہیں کرے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی کو نقصان
پڑھیں:
افغانستان کا معاملہ پیچیدہ، پاکستان نے بہت نقصان اٹھایا ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ افغانستان کا معاملہ نہایت پیچیدہ ہے جس کے باعث پاکستان کو بڑے پیمانے پر نقصان اٹھانا پڑا۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ دہشت گردی نے پاکستان کے ہر طبقے کو متاثر کیا — طلبہ سے لے کر وکلا تک کوئی طبقہ محفوظ نہیں رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پراکسیز کے ذریعے جنگ کے نتائج کبھی بھی اچھے نہیں ہوتے، اور نہ ہی بھارت کو ایسے اقدامات سے مثبت نتائج حاصل ہوں گے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ علاقائی امن و استحکام کے لیے تمام ممالک کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ خطے میں پائیدار امن ممکن بنایا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
احمد خان ملک اسپیکر پنجاب اسمبلی پنجاب