تُرک صدر انڈونیشیا پہنچ گئے‘ اہم معاہدوں پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) تُرک صدر رجب طیب اردوان ایشیائی ممالک کے دوروں کے سلسلے میں ملائیشیا کے بعد انڈونیشیا پہنچ گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر پرابوو سوبیانتو نے تُرک ہم منصب کا استقبال کیا۔ ملاقات کے بعداعلیٰ اسٹریٹجک تعاون کونسل کا اجلاس ہوا، جس کے اختتام پر اہم معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ اس موقع پر صدر اردوان نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیتے ہوئے کہاکہ جب تک غزہ میں امن نہیں ہو گا، خطے کے دیگر ممالک کے لیے استحکام حاصل کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ غزہ میں ہونے والا نقصان ایک کھرب ڈالر تک پہنچ گیا ہے اور یہ نقصان اسرائیل سے وصول کیا جانا چاہیے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
کراچی: شادی کے روز پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا دلہا 5 دن بعد گھر واپس پہنچ گیا
کراچی کے علاقے کورنگی نمبر چار مدینہ کالونی سے 11 ستمبر کو پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا دلہا جہانزیب بالآخر گھر واپس پہنچ گیا۔یاد رہے کہ دلہا اپنی شادی کے دن تیار ہونے کیلئے قریبی سیلون گیا تھا، تاہم اس کے بعد واپس نہ آیا، جس کے بعد اہلِ خانہ نے اس کی گمشدگی کی اطلاع پولیس کو دی تھی۔جہانزیب کی پراسرار گمشدگی سے اہلِ علاقہ اور سوشل میڈیا پر تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی، تاہم پانچ دن بعد وہ اچانک واپس گھر پہنچا۔پولیس کے مطابق جہانزیب سے اس کی گمشدگی کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، مگر تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا۔اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ اس وقت جہانزیب کی ذہنی اور جسمانی حالت ایسی نہیں کہ وہ کچھ بتا سکے، ہم اس وقت کوئی تفصیل فراہم نہیں کرسکتے، جہانزیب ابھی بات کرنے کی حالت میں نہیں ہے۔