ہانیہ عامر کا ‘بولڈ مرمیڈ اوتار‘ دیکھ کر مداح برہم
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)بلاک بسٹر ٹیلی ویژن شو ‘کبھی میں کبھی تم‘ میں شرجینا کا کردار نبھاکر شہرت کے ساتویں آسمان پر پہنچنے والی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی دلکش اداکارہ ہانیہ عامر نے سالگرہ کے موقع پر اپنے برج دلو (ایککیوریئس) کی ترجمانی کرتے ہوئے بولڈ مرمیڈ لُک مداحوں سے شیئر کردیا۔
ہانیہ عامر کا انار کلی جوڑا کتنا مہنگا؟
اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے اپنی سالگرہ کے موقع پر پہلی بار بولڈ اوتار میں تصاویر جاری کی گئیں تاہم لگتا ہے کہ مداحوں کو ہانیہ کا نیا انداز ایک آنکھ نہیں بھایا۔ہانیہ عامر کی جانب سے انسٹاگرام پر جاری کی جانے والی پوسٹ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ تاہم پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں مداح ہانیہ سے نالاں نظر آتے ہوئے تصاویر کو حذف کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
بات کی جائے ہانیہ کے لک کی تو ویسے ہانیہ مشرقی اور مغربی دونوں ہی اوتار میں انتہائی جاذبِ نظر لگتی ہیں لیکن اس بار ہانیہ سے تمام حدود کو پھلانگتے ہوئے شارٹ ڈریس میں تصاویر مداحوں کی نذر کیں۔ہانیہ کے انسٹاگرام پوسٹ کی تھیم مرمیڈ تھی جس کیلئے انہوں نے سومیمنگ پول کا انتخاب کرتے ہوئے پانی میں اپنے شمری ڈریس کے ساتھ جسم پر گلٹر لگاکر ہاٹ سزلنگ اوتار میں ادائیں دکھائی۔عریاں ہونٹ،اچھی طرح سے برش کی ہوئی بھنوؤں اور مسکارے کی دلکش ایپلیکیشن کے ساتھ گیلی زلفوں میں ہانیہ کی اسٹائلنگ ٹیم نےاداکارہ کے آل اوور لُک کو انتہائی مہارت سے کمپلیٹ کیا۔
تاہم اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری تازہ ترین پوسٹ نے مداحوں کو پہلی بار بولڈ اوتار کی بدولت ان کی تعریف کرنے کے برعکس ٹرولنگ کرنے پر مجبور کیا۔پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں مداح اداکارہ ہانیہ عامر کو سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے نازیباں اسٹنٹ کرنے کا تبصرہ کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ کچھ صارفین ہانیہ کی پوسٹ کو ان کی جانب سے بالی وڈ میں ڈیبیو کے عنوان سے بھی جوڑ رہے ہیں۔
آج بروز جمعرات13فروری2025 موسم کی صورتحال جانیں
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب سے
پڑھیں:
بونی کپور کے وزن میں حیرت انگیز تبدیلی، مداح دنگ رہ گئے
معروف بھارتی فلم ساز، اداکار اور پروڈیوسر بونی کپور کے وزن میں کمی کر کے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔
آنجہانی بالی ووڈ فلم اسٹار سری دیوی کے شوہر ان دنوں اپنی نئی تصاویر کے باعث سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کر رہے ہیں۔ ان کی حالیہ تصاویر نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے، جن میں وہ بے حد اسمارٹ اور دلکش نظر آ رہے ہیں۔
بونی کپور جو کہ برسوں سے موٹاپے کا شکار تھے اب اچانک بےحد وزن کم کر چکے ہیں اور ان کا یہ نیا انداز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق بونی کپور نے بغیر جم جائے اپنی صحت بہتر بنائی ہے اور تیزی سے وزن کم کیا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)
بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ان کی فٹنس کا راز ان کی خوراک میں چھپا ہے، جہاں وہ رات کا کھانا ترک کر چکے ہیں اور ڈنر میں صرف سوپ لیتے ہیں۔ جبکہ ناشتے میں وہ صرف پھل، جوس کا استعمال کرتے ہیں جبکہ دوپہر کے کھانے میں صرف جوار کی روٹی کھاتے ہیں۔
یہ وہ ڈائٹ ہے جس کا مستقل مزاجی سے استعمال کر کے بونی کپور نے وزن بغیر کسی جسمانی مشق یا جم کے کم کر کے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔
مداح اور سوشل میڈیا صارفین ان کی اس تبدیلی کو سراہ رہے ہیں تاہم صارفین نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ بونی کپور نے وزن کم کرنے کیلئے اوزیمپک کا استعمال کیا ہے۔