حافظ آباد میں فائرنگ سے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
حافظ آباد(نیوز ڈیسک)حافظ آباد میں فائرنگ سے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما قمر جاوید ایڈووکیٹ جاں بحق ہوگئے۔پولیس کےمطابق یہ واقعہ حافظ آباد کے علاقے کوٹ نکہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما قمر جاوید کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ قمرجاوید ایڈووکیٹ کو نماز فجر کے لیے مسجد جاتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا اور ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق مقتول قمر جاوید ایڈووکیٹ گزشتہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے صوبائی امیدوار تھے۔
آج اسلام آباد کی کون سی سڑکیں بند ہوں گی؟ ٹریفک پولیس کا انتباہ جاری
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی کے حافظ ا باد
پڑھیں:
پنسلوینیا میں فائرنگ کا واقعہ، 3 پولیس اہلکار ہلاک، 2 زخمی، حملہ آور بھی مارا گیا
امریکی ریاست پنسلوینیا کی یارک کاؤنٹی میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمی اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس اہلکار علاقے میں ایک کیس کی تفتیش کر رہے تھے۔ اچانک نامعلوم حملہ آور نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔
امریکی میڈیا کے مطابق جائے وقوعہ پر موجود دیگر پولیس اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو موقع پر ہی ہلاک کردیا۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق حملہ آور کی شناخت فوری طور پر ظاہر نہیں کی گئی۔ حکام نے بتایا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔