Nai Baat:
2025-07-26@13:33:03 GMT

سپریم کورٹ میں 6 نئےججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

سپریم کورٹ میں 6 نئےججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد : وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ میں 6 ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جس کے مطابق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کا ایکٹنگ جج مقرر کیا گیا ہے، جبکہ بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس ہاشم کاکڑ کو سپریم کورٹ کا جج بنا دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ، جسٹس عامر فاروق، جسٹس شفیع صدیقی، اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بھی سپریم کورٹ کے ججز تعینات ہوئے ہیں۔ جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس شکیل احمد کو بھی سپریم کورٹ کا جج مقرر کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر جسٹس سرفراز ڈوگر کی تعیناتی کی گئی ہے، جبکہ بلوچستان ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر جسٹس اعجاز سواتی کو مقرر کیا گیا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر جسٹس جنید غفار کو تعینات کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Nai Baat

کلیدی لفظ: ہائیکورٹ کے سپریم کورٹ کورٹ کے گیا ہے

پڑھیں:

لاہور کے 9 مئی مقدمات میں ضمانت منسوخ ہونے پر بانی پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

فائل فوٹو

لاہور کے 9 مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منسوخ ہونے کے معاملے پر انہوں نے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا۔

سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کے لیے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں درخواست دائر کردی ہے۔

درخواست ایڈووکیٹ فیصل ملک کی جانب سے اے ٹی سی میں دائر کی گئی ہے۔

درخواست گزار کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے وکالت نامے دستخط کرانے ہیں جس میں جیل انتظامیہ رکاوٹ پیدا کر رہی ہے، اگست سے پہلے سپریم کورٹ میں ضمانت کی درخواستیں دائر کرنا چاہتے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کی رہائشگاہ کے باہر پولیس پر مبینہ حملے کا مقدمہ، بانی پی ٹی آئی اور شبلی فراز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو طلبی کے سمن بذریعہ جیل روبکار جاری کردیے ہیں۔

اس معاملے پر عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جیل حکام آج ہی وکالت نامے دستخط کروا کے رپورٹ کل تک عدالت میں دیں۔

دوسری جانب کینٹ کچہری لاہور کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر مبینہ حملے کے مقدمے میں عمران خان اور شبلی فراز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو طلبی کے سمن بذریعہ جیل روبکار جاری کردیے ہیں۔ اس حوالے سے عدالت مزید سماعت 30 جولائی کو کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان نے 9 مئی کیس میں ضمانت منسوخی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
  • بانی پی ٹی آئی نے لاہورہائیکورٹ کافیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
  • فرانس کی سپریم کورٹ نے بشار الاسد کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دئیے
  • عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے سے متعلق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا فیصلہ جاری
  • ضمانت قبل ازگرفتاری مسترد ہونے کے بعد فوری گرفتاری ضروری ہے،چیف جسٹس  پاکستان  نے فیصلہ جاری کردیا
  • لاہور کے 9 مئی مقدمات میں ضمانت منسوخ ہونے پر بانی پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ
  • ریاست آسام میں بلڈوزر کارروائی پر سپریم کورٹ آف انڈیا برہم، توہین عدالت کا نوٹس جاری
  • توہینِ مذہب کے الزامات: اسلام آباد ہائیکورٹ نے کمیشن کی تشکیل پر عملدرآمد روک دیا
  • خواتین کے بانجھ پن اور نان نفقہ سے متعلق سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ جاری کر دیا
  • خواتین کے بانجھ پن اور نان نفقہ سے متعلق سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ جاری