Nawaiwaqt:
2025-11-03@14:57:26 GMT

پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخلےکیلئے دوسری سلیکشن لسٹ جاری

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخلےکیلئے دوسری سلیکشن لسٹ جاری

 پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخلےکیلئے دوسری سلیکشن لسٹ جاری کر دی گئی۔پنجاب کے32پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخلوں کی دوسری سلیکشن لسٹ جاری ہو گئی،یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے سلیکشن لسٹ اپنی ویب سائٹ پر جاری کردی، دوسری سلیکشن لسٹ ایم بی بی ایس کی 1744 خالی سیٹوں کیلئے لگائی گئی ۔دوسری لسٹ میں ایم بی بی ایس کے کم از کم میرٹ میں 4.

17 فیصد کمی رہی،سہارا میڈیکل کالج نارووال کا میرٹ سب سے کم 75.5682 فیصد رہا، العلیم میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ سب سے زیادہ 91.3515 فیصد رہا ۔لاہور میں کم سے کم میرٹ عذرا ناہید میڈیکل کالج کا 77.2470 فیصد رہا ،نئے داخل ہونے والے امیدواروں کیلئے فیس جمع کروانے اور جوائننگ کی آخری تاریخ 17 فروری ہے ،اپ گریڈ ہونے والے امیدواروں کیلئے بھی مقررہ تاریخ تک نئے کالجوں میں رپورٹ کرنا لازمی ہے۔اپ گریڈ ہونے والے امیدواروں کی فیس انکے کالجز نئے کالجوں کو ٹرانسفر کریں گے ۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

قدرت سے ربط رکھنے والے سرفہرست ممالک کون کون سے ہیں؟ فہرست جاری

لندن:

سماجی، ثقافتی، معاشی اور جغرافیائی عوامل کے تحت قدرت سے قریبی ربط رکھنے والے دنیا کے سرفہرست ممالک کے نام جاری کردیے گئے ہیں، جس میں پاکستان کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

برطانوی اخبار دی گارڈین نے تحقیقی جریدے ایمبیو میں شائع رپورٹ کے حوالے سے ان ممالک کی فہرست جاری کی ہے، جن کو قدرت سے جڑے ہوئے ممالک قرار دیا گیا ہے، اور 61 ممالک میں نیپال کو دنیا کا سب سے زیادہ قدرت سے جڑا ہوا ملک قرار دیا گیا ہے۔

برطانیہ اور آسٹریا سے تعلق رکھنے والے ماہرین کی سربراہی میں تحقیقی ٹیم نے یہ فہرست ترتیب دی، تحقیق کرنے والی ٹیم میں یونیورسٹی آف ڈربی کے پروفیسر مائلز رچرڈسن بھی شامل تھے جو ’’قدرت سے وابستگی‘‘ کے ماہر سمجھے جاتے ہیں۔

تحقیق میں 61 ممالک کے57  ہزار افراد سے سروے کیا گیا اور تحقیق میں یہ دیکھا گیا کہ سماجی، ثقافتی، معاشی اور جغرافیائی عوامل کا فطرت سے جذباتی و ذہنی تعلق پر کیا اثر ہوتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس منفرد تحقیق میں یہ نتیجہ سامنے آیا کہ روحانیت اور مذہبی عقیدہ قدرت سے مضبوط تعلق رکھنے کے سب سے بڑے عوامل ہیں۔

سروے میں نیپال کے بعد دوسرے نمبر پر ایران، تیسرے نمبر پر جنوبی افریقہ، بنگلادیش اور نائیجیریا بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں، چلی چھٹے نمبر پر موجود ہے، سرفہرست 10 ممالک میں  یورپ کے صرف دو ممالک کروشیا ساتویں اور بلغاریہ نویں نمبر شامل ہیں، گھانا کا نمبر 8 اور تیونس 10 ویں نمبر پر ہے، یورپ سے سرفہرست ممالک میں فرانس  19ویں نمبر پر ہے۔

برطانیہ بھی آخری ممالک میں شامل ہے اور 61 ممالک میں سے 55ویں نمبر پر ہے، نیدرلینڈز، کینیڈا، جرمنی، اسرائیل اور جاپان بھی فہرست کے نچلے حصے میں آئے۔

اس فہرست میں اسپین آخری نمبر پر رہا، نیدرلینڈز، کینیڈا، جرمنی، اسرائیل اور جاپان کے اسکور بھی برطانیہ سے کم تھے۔

تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ کاروبار میں آسانی یعنی ملک میں کاروبار کرنے کی سہولت جتنی زیادہ ہو، قدرت سے وابستگی کا احساس اتنا ہی کم ہو جاتا ہے یعنی وہ ممالک جہاں مارکیٹ اور کاروباری ماحول زیادہ مضبوط ہے، وہاں لوگ فطرت سے نسبتاً کم جڑے ہوئے ہوتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • احمد خان چھٹو کراچی انٹر بورڈ میں ناظم امتحانات مقرر
  • کوئٹہ بلدیاتی انتخابات کے انتخابی شیڈول جاری، 28 دسمبر کو پولنگ ہوگی
  • کوئٹہ، پرائیویٹ اسکولز کی انتخابی شیڈول میں امتحانات کو مدنظر رکھنے کی اپیل
  • ایم ڈی کیٹ نتائج کا اعلان، عارضی نتائج ہی حتمی نتائج قرار
  • ٹھٹھہ: بریگیڈیئر (ر)خادم جتوئی ، سابق سیکرٹری صحت ڈاکٹر نسیم غنی ودیگر فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کررہے ہیں
  • پاکستان میں ہیلتھ کا بجٹ گیارہ سو 56 بلین روپے ہے، سید مصطفی کمال
  • قدرت سے ربط رکھنے والے سرفہرست ممالک کون کون سے ہیں؟ فہرست جاری
  • لاٹری ٹکٹ گھر بھولنے والے امریکی شہری نے 5 لاکھ ڈالر کیسے جیت لیے؟
  • بلوچستان بار کونسل انتخابات، 37 امیدواروں میں مقابلہ
  • حج واجبات کی دوسری قسط کی وصولی کے لیے شیڈول جاری