سبی میلہ مویشیاں کا آج سے آغاز
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
سبی کا سالانہ تاریخی میلہ آج سے شروع ہو رہا ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے میلے کے شایان شان انعقاد کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے، صوبائی وزیر صنعت و حرفت سردار کوہیار ڈومکی میلے کا افتتاح کریں گے۔
سبی میلہ مویشیاں و اسپاں 13 فروری سے 17 فروری تک جاری رہے گا جس میں ملک بھر سے مالدار حضرات شریک ہونگے۔
میلہ میں بلوچستان کے معاشی سرگرمیوں مالداری، زراعت، دستکاری کے علاوہ معاشرتی طرز حیات و فنون لطیفہ کے حوالے سے اسٹالز اور کئی پروگرام مرتب کیے گئے ہیں۔
بلوچستان کے ثقافتی و معاشرتی رنگوں کو میلہ میں خصوصی طور پر اجاگر کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر صنعت و حرفت سردار کوہیار ڈومکی سبی کے تاریخی میلے کا افتتاح کریں گے، جبکہ میلے کی اختتامی تقریبات میں گورنر بلوچستان، وزیراعلیٰ بلوچستان سمیت وفاقی و صوبائی وزراء اور دیگر کی شرکت متوقع ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
لاہور اورراولپنڈی کے درمیان چلنے والی ’’ سبک ریل کار ‘‘میں نئے ریک کا افتتاح
چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے عامر علی بلوچ نے لاہور اورراولپنڈی کے درمیان چلنے والی ’’ سبک ریل کار ‘‘میں نئے ریک کا افتتاح کردیا جس کے بعد ٹرین نئی کوچز کے ساتھ اپنی منزل کی جانب روانہ ہوئی ۔سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے ریل کار کی تمام کلاسز کی کوچز کا معائنہ کیا ۔ انہوںنے ریل کار میں کھانے پینے کی اشیاء کے معیار کا بھی جائزہ لیا ۔عامر علی بلوچ نے کہا کہ پاکستان ریلوے میں جدید سفری سہولیات کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے، مسافروں کو زیادہ آرام دہ اور جدید سہولتوں سے آراستہ سفر میسر آئے گا، تمام کلاسوں میں مسافروں کو معیاری اشیاء ، مشروبات اور آرام دہ ماحول فراہم کیا جا رہا ہے، اپ گریڈڈ شالیمار ایکسپریس کا افتتاح بھی اسی ہفتے کیا جا رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ مزید ٹرینوں میں بھی سہولیات فراہم کررہے ہیں، ریل کا سفر آج بھی دیگر ٹرانسپورٹ ذرائع سے سستا ہے، اصل مقصد مسافروں کو جلد اور بحفاظت پہنچانا ہے، لوکو موٹو اور ٹریک کی مرمت کا کام جاری ہے ۔