محسن نقوی نے پاسپورٹ بنوانے والوں کو بڑی خوشخبری سنادی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ بنوانے والوں کو بڑی خوشخبری سنادی، جس سے شہریوں کے لئے آسانیاں پیدا ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی کے شہریوں کی سہولت کیلئے بڑا اقدام کرلیا ہے، نادرا میگا سینٹر ناظم آباد میں بھی پاسپورٹ آفس کھل گیا ہے۔محسن نقوی نے نادرا میگا سینٹر ناظم آباد میں قائم نئے پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر دیا ہے، یہ پاسپورٹ آفس 3 شفٹ میں 24گھنٹے کام کرے گا۔افتتاحی تقریب کے موقعے پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اور عملے سے ملاقات کی انہوں نے نادرا سینٹر میں آئے شہریوں سے ملاقات کی اور پراسس کے بارے میں بھی پوچھا۔دوسری جانب شہریوں نے بہترین سہولتوں کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا اور محسن نقوی کا شکریہ بھی ادا کیا، شہریوں نے کہا کہ اچھی سہولت ملی ہے، آپ نے ہمارے لئے بہت آسانیاں پیدا کر دی ہیں۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے بی آئی ایس پی کیلئے بائیومیٹرک کرانے والی خواتین کے مسائل بھی سُنے اور موقع پر ہی متعلقہ حکام کو خواتین کے مسائل حل کرنے کی ہدایات دیں، بزرگ خواتین نے مسائل کے حل کیلئے فوری احکامات پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ آپ کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے، محسن نقوی کو نادرا سینٹر میں قائم پاسپورٹ آفس کی ورکنگ کے بارے میں بریفنگ دی گئی، ڈی جی مصطفیٰ جمال قاضی اور اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ آفس
پڑھیں:
چالان کی رقم 14 دن میں جمع کروانے پر کتنی رعایت؟ ٹریفک پولیس نے خوشخبری سنادی
سٹی 42 : شہرِ قائد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرای چالان کا معاملہ، ٹریفک پولیس نے شہریوں کو اچھی خبر سنادی ۔
ٹریفک پولیس کے مطابق پہلا چالان ملنے پرشہری معافی نامہ جمع کروائے تو جرمانہ کی رقم ادانہیں کرنا ہوگی۔ دوسرا چالان ہونے پر اگر شہری 14 دن کےاندر چالان جمع کروائےگا تو اسے 50 فیصد رعایت ملے گی۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چالان ملنےکے 21 دن میں جمع کروائے تو پھر پورا جرمانہ بھرنا ہوگا۔
پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں
ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوار نے سگنل توڑا تو جرمانہ پانچ ہزار روپے ہے، لیکن جرمانہ 14دن کےاندرجمع کروائےتو صرف 2500 روپے جمع کروانے ہوں گے۔
ٹریفک پولیس نے واضح کیا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہونے والے تمام چالان کی رقم 14 دن میں جمع کروانے پر رعایت دی جائے گی ۔