وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پرمتعددنادرادفاترہفتہ کوبھی کھلارکھنےکافیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
کلیم اختر:نادرانےبڑھتی آبادی اورشہریوں کی رجسٹریشن ضروریات کےپیش نظراہم اقدام اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر چیئرمین نادرا اور ڈائریکٹر جنرل نادرالاہورریجن کی زیر نگرانی متعددنادرادفاترکوہفتہ کےروزبھی کھلارکھنےکافیصلہ کیا گیا ہے۔
لاہورریجن بھرکے9اضلاع کےمزید27نادرامراکزہفتےکےروزکھلےرہیں گے،27نادرامراکزشہریوں کوتمام تردستاویزی سروسز فراہم کریں گے۔
نادرادفاترہفتہ کےروزصبح ساڑھے8 تا ساڑھے4بجے تک مکمل طورپر کھلےرہیں گے۔شہری شناختی کارڈاوردیگردستاویزات کی تجدیدواجراکی سہولت حاصل کر سکیں گے۔
نادرامیگاسنٹر ایجرٹن روڈ 7 روز24گھنٹےعوام الناس کوقومی رجسٹریشن کی خدمات فراہم کریگا۔
محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
یکم مئی کو کانفرنس منعقد کی جائے گی، چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن
نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن کے چیئرمین جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی نے کہا ہے کہ این آئی آر سی اور انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے تعاون سے یکم مئی 2025 کو کانفرنس منعقد کی جائے گی۔
شوکت عزیز صدیقی کا کہنا ہے کہ اس کانفرنس کا مقصد ایسا ماحول فراہم کرنا ہے، جس سے آجر اور اجیر کے فاصلے کم ہوسکیں اور تعلقات کی بہتری کا ماحول فراہم ہوسکے۔
انہوں نے کہا کہ 1969 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ایسی کانفرنس منعقد کی جارہی ہے۔ امید ہے یہ ایونٹ بہت کامیاب ثابت ہوگا۔