پاکستان اسپورٹس بورڈ کا جناح اسٹیڈیم میں نیزہ بازی مقابلے کرانے سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
پاکستان اسپورٹس بورڈ نے جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں نیزہ بازی کے مقابلے کرانے سے انکار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کر دیا ہے۔پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے جناح اسٹیڈیم میں نیزہ بازی کے مقابلے اور ہارس اینڈ کیٹل شو کرانے سے انکار کر دیا ہے اور اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔پی ایس بی کا کہنا ہے کہ جناح اسٹیڈیم نے اگلے سیف گیمز کی میزبانی کرنی ہے۔ اس لیے ٹینٹ پیگنگ اور ہارس اینڈ کیٹل شو کا جناح اسٹیڈیم میں انعقاد ممکن نہیں کیونکہ نیزہ بازی مقابلے منعقد ہونے سے اسٹیڈیم تباہ ہو جائے گا۔پی ایس بی حکام کے مطابق کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والا ایتھلیٹکس ٹریک ان مقابلوں سے ناکارہ ہو سکتا ہے۔حکام کا مزید کہنا ہے کہ جناح اسٹیڈیم بین الاقوامی معیار کا اسپورٹس وینیو ہے، جو فیفا کے منظور شدہ فٹبال مقابلوں سمیت دو ساؤتھ ایشین گیمز اور دیگر بین الاقوامی ایونٹس کی میزبانی کر چکا ہے۔ اس لیے اسٹیڈیم میں روایتی کھیلوں اور تہواروں کی منصوبہ بندی مناسب نہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جناح اسٹیڈیم اسٹیڈیم میں
پڑھیں:
جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹروں کے 2 گروپوں میں جھگڑا، 5 ڈاکٹرز زخمی
جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹروں کے 2 گروپوں میں جھگڑے کے نتیجے میں 5 ڈاکٹرز زخمی ہوگئے۔اسپتال حکام کے مطابق ینگ ڈاکٹروں کے ایک گروپ نے او پی ڈی کھلوائی تو دوسرے نے بند کرادی،گزشتہ ہفتے تیمارداروں کے ڈاکٹرزپرتشدد کے خلاف وائی ڈی اے کا ایک گروپ احتجاج پر ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نےموقع پر پہنچ کر صورتحال کوقابو کرلیا۔حکام کے مطابق اوپی ڈیز کھلوادی گئی ہیں اور کچھ ڈاکٹروں کو پولیس اپنے ساتھ لے گئی