چین ذمہ دارانہ انداز میں مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی میں حصہ لیتا ہے، چینی نائب وزیر اعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز

پیرس :چین کے نائب وزیر اعظم زانگ گوچھینگ نے مصنوعی ذہانت ایکشن سمٹ سے خطاب کر تے ہو ئے کہا ہے کہ چین انتہائی ذمہ دارانہ انداز میں مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی میں حصہ لیتا ہے۔ چین ان اولین ممالک میں سے ایک ہے جس نے مصنوعی ذہانت کی ترقی اور عالمی حکمرانی کو مضبوط بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اکتوبر 2023 میں چینی صدر شی جن پھنگ نے گلوبل آرٹیفیشل انٹیلی جنس گورننس انیشی ایٹو پیش کیا، جس میں ترقی پذیر ممالک کے لیے بین الاقوامی تعاون اور معاونت کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔

جمعرات کے روز چینی میڈیا نے ایک رپورٹ میں کہا کہ جولائی 2024 میں چین نے مصنوعی ذہانت کی استعداد کار بڑھانے پر بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایک قرارداد پیش کی ، جسے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس میں منظور کیا گیا ۔پھر اسی سال نومبر میں صدر شی جن پھنگ نے ریو ڈی جنیرو میں جی 20 سربراہ اجلاس میں اس بات پر زور دیا کہ مصنوعی ذہانت سے تمام انسانیت کو فائدہ ہونا چاہیئے اور اسے “امیر ممالک اور امیر لوگوں کے لئے کھیل” بننے سے بچایا جائے ۔

سائنسی دریافت اور تکنیکی جدت طرازی میں ہر بڑی پیش رفت بین الاقوامی تبادلوں اور تعاون سے الگ نہیں ہے۔ چینی حکومت سائنس اور ٹیکنالوجی کی ہر ایک کے لئے فائدہ مند ترقی کی وکالت کرتی ہے اور دنیا کے ساتھ تجربے کا اشتراک کرنے کے لئے تیار ہے ، اور چینی مصنوعی ذہانت کا ماڈل ڈیپ سیک ایک اوپن سورس ماڈل اپناتا ہے۔ یہ وقت کے رجحان کے مطابق ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی

پڑھیں:

ای چالان ڈکیتی کانیا انداز ہے‘ مرزا فرحان بیگ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251104-02-7

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ای چالان ڈکیتی کا نیا انداز ہے‘ پیپلز پارٹی کا طرز حکومت ناکام ہوچکا ہے‘ ادارے قابو سے باہر ہیں‘ انسانی جانوں کی کوئی حیثیت نہیں۔ یہ بات انہوں نے سنگر چورنگی پر ڈمپر سے ہلاک ہونے والے محمد اقرار کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوے کہی۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہمارے حکمران بے حس ہیں۔ قانون کی حکمرانی ختم ہوچکی ہے‘ اب ضرورت اس بات کی ہے کہ چہروں کے بجائے نظام بدلاجائے۔ ای چالان ناقابلِ برداشت ہے۔ ایک ہی صوبے میں دو نظام چل رہے ہیں۔ کراچی کوسونے کی چڑیا سمجھ لیا گیا ہے۔ مرزا فرحان بیگ نے کہا کہ جماعت اسلامی کا مینار پاکستان تلے ہوئے والا اجتماع عام ملک کی منزل تعین کرے گا۔ اس موقع پر نائب امیر ضلع منصور فیروز ،نائب امیر ضلع وائس چیرمین لانڈھی ٹاؤن محمد عمران ،قیم ضلع کورنگی نوید اختر اور نائب قیم سید آ صف علی ناظم علاقہ کاشف احمد موجود تھے۔

 

اسٹاف رپورٹر

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کو مصنوعی ذہانت ہنب بنانا عزم ‘ لیپ ٹاپ فیکٹری کے قیام کیلئے بھرپور معاونت کرینگے : مریم نواز 
  • ای چالان ڈکیتی کانیا انداز ہے‘ مرزا فرحان بیگ
  • کیا مصنوعی ذہانت کال سینٹرز کا خاتمہ کر دے گی؟
  • اسحاق ڈار کی استنبول روانگی، فلسطین میں صورتحال پر بین الاقوامی اجلاس میں شرکت
  • نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار استنبول پہنچ گئے، غزہ کی صورتحال پر اہم اجلاس میں شریک ہونگے
  • نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کل استنبول کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • چینی صدر کا مصنوعی ذہانت کی نگرانی کا عالمی ادارہ قائم کرنے پر زور
  • مصنوعی ذہانت
  • مذاکرات کے تناظر میں لاہور سے انقرہ کا دورہ ، نائب وزیرِ اعظم ترکی روانہ
  • آج کا دن ہمیں ڈوگرہ راج کیخلاف بغاوت کی یاد دلاتا ہے، وزیر اعظم کا گلگت بلتستان کے یوم آزادی پر پیغام